میٹرک کے خراب نتائج،لاہور میں تعلیمی ایمرجنسی لگادی گئی

  میٹرک کے خراب نتائج،لاہور میں تعلیمی ایمرجنسی لگادی گئی

  

لاہور(سٹی رپورٹر) سی ای او ایجوکیشن لاہور نے میٹرک کے خراب نتائج آنے کے بعد لاہور بھر میں تعلیمی ایمرجنسی لگا دی۔ذرائع کے مطابق میٹرک کے خراب نتائج آنے کے بعد سی ای او ایجوکیشن نے تعلیمی عمل میں بڑی تبدیلی کردی ہے، تعلیمی اداروں میں اب رٹا سسٹم نہیں چلے گا، سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان نے پانچویں جماعت سے بارہویں جماعت تک کے سکولوں میں کنسیپشن پڑھائی کو لازم قرار دے دیا ہے سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی پرویز اختر خان نے کہا کہ تعلیمی ایمرجنسی 17 فروری تک جاری رہے گی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -