بھارت پورے خطے کے لئے دہشتگردبن چکا ہے،ثوبیہ کمال

  بھارت پورے خطے کے لئے دہشتگردبن چکا ہے،ثوبیہ کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) ممبر قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال خان نے کہا ہے کہ بھارت خطے کے لیے دہشت گرد بن چکا ہے، کشمیرمیں 14روز سے کرفیو لگا ہو اہے، پاکستان منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے مگر صبر سے کام لیتا ہے، پاکستانی قوم اور افواج زندہ اور جراتمند قوم ہے اور جو پا ک دھرتی کی حفاظت اور اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور یہ قوم حراساں ہونے والی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک طاقتور ملک ہے تاہم ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے، پاکستان کی فوج دنیا کی مضبوط ترین، تجربہ کار اور منظم فوج ہے۔

، ملک کا ہر جوان اور سپاہی ملکی دفاع کے جذبہ سے سرشار ہے، مادر وطن کے دفاع کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، مسلح افواج نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستانی پرچم سربلند رکھا، پاکستانی قوم بالخصوص مسلح افواج نے دہشت گردی سے مقابلہ کے حوالے سے دنیا کیلئے ایک منفرد مثال قائم کی۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کا اسلامی تشخص ہماری پہچان بھی ہے، پاکستان کو تنہا کرنے کی بھارتی سازشیں دم توڑ چکیں،افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کا پوری دنیا میں اعتراف کیا جارہا ہے اور آج امریکہ جیسا سپر پاور مد د مانگ رہا ہے۔