سلامتی کونسل کا کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کرنا ابتدائی فتح ہے،مجاہد عبدالرسول
لاہور(پ ر)مذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبدالر سو ل خان قادری نے کہاہے کہ سلامتی کو نسل کی اکثر یت کا کشمیرکو متنا زعہ علا قہ تسلیم کر نا پاکستان کی ابتدائی فتح ہے سلامتی کونسل نے کشمیر میں بھار تی ظلم و ستم‘ قتل و غار ت گر ی اور معا شر تی انسا نی حقو ق کی سا ت دہا ئیو ں پر مشتمل بھار تی سرکارکی کشمیر پر مصنو عی حکمرانی کی قعلی کھو ل کر رکھ دی ہے، بھار تی سرکار خو د کو کبھی بھی سیکو لر اسٹیٹ ثا بت نہیں کر سکتی بھار ت ایک ہندو اسٹیٹ ہے۔ان خیالا ت کااظہار انہو ں نے محمدی محلہ و سن پورہ میں پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام یوم آزادی کی مناسبت سے کیک کا ٹنے کی تقر یب میں خطاب کر تے ہوئے کیا۔
نہو ں نے کہاکہ کشمیر اور بھار ت میں مسلمانو ں کے قتل عام پر اجمیر شریف کے سجادہ نشین بھی چیخ اٹھے ہیں۔ ہندو مو دی سرکار حقیقت میں اسلام اور مسلمانو ں کی د شمن ہے سلامتی کو نسل کے رکن ممالک کی کشمیر ی مسلمانو ں کے قتل عام اور نسل کشی پر اکثر یت اراکین کے مو قف کی حما یت نہ کر نے پر انہیں انسانی ہمدر دی یا انسا نی حقو ق کی علمبر داری کانعرہ بلند کرنے کا کو ئی حق حا صل نہیں ہے۔