سلامتی کونسل کے اعلامیہ میں پاکستان کی اخلاقی فتح ہوئی،شاہد صدیق

      سلامتی کونسل کے اعلامیہ میں پاکستان کی اخلاقی فتح ہوئی،شاہد صدیق

  

لاہور (پ ر)وزیراعلی پنجاب کی میڈیا ٹیم کے ممبر‘پی ٹی آ ئی کے بانی رکن ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ سلامتی کو نسل کے اعلا میہ میں پاکستان کی اخلا قی فتح ہو ئی ہے مسئلہ کشمیر کا حل صر ف کشمیر یو ں کی مر ضی کے مطا بق حل کیاجائے سلامتی کو نسل کے اعلامیہ کے بعد بھار ت نے اگر خطے میں خو ن کی ہولی کھیلنے کیلئے جنگ مسلط کرنے کی کو شش کی تو بھار ت خو د ہی صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔

 ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پارٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ کشمیر میں مسلسل کر فیو سے نظام زند گی معطل ہو کررہ گئی ہے بھار ت نے کشمیر کی سر ز مین پر کر بلا والا ماحو ل بنا رکھا ہے معصوم کشمیر ی14روز سے کر فیو کے سائے میں زند گی گزارنے پر مجبور ہیں کشمیریو ں کو کھانے پینے کی اشیا ء تک خر یدنے نہیں دی جا رہی ہیں انسانی حقو ق کی تنظیمیں کشمیر یو ں پرہو نے والے مظا لم پر کب خامو شی تو ڑ یں گیں 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -