عالمی میڈیا نے کے پی کے بلین ٹری منصوبے کا پول کھول دیا،عظمیٰ بخاری

عالمی میڈیا نے کے پی کے بلین ٹری منصوبے کا پول کھول دیا،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختوانخواہ بلین ٹری منصوبے کا پول عالمی میڈیا نے کھول دیا ہے۔اب پنجاب میں بھی بلین ٹری منصوبہ نئے سکینڈل کی بنیاد رکھنے جا رہا ہے۔عوام مہنگائی،غربت اور بے روزگاری کا شور مچارہے ہیں ریلو کٹے پودے لگانے میں مصروف ہیں۔چھانگا مانگا کی پیداوار جماعت کا ویژن بھی چھانگا مانگا جیسا ہی ہو گا۔بادشاہ سلامت اور نوکرشاہی کے پروٹوکول اور خاطر توازہ پودے لگانے سے زیادہ اخراجات ہونگے۔گملے کی سیاست کرنے والے کپتان کے چیلے بھی گملے کے اردگرد ہی گھومیں گے۔وفاق اور پنجاب کے نالائق وزراء کو اپنے محکموں سے زیادہ شریف فیملی پر الزام تراشیوں کی زیادہ بریفننگ دی جاتی ہے۔پوری قوم کی نظریں کشمیر کی طرف ہیں۔

 اور نیازی ٹولے کو اپوزیشن کی فکر کھائے جا رہی ہے۔مودی کو ہٹلر کے لقب دینے والا وزیر اعظم اپنے ملک کی سیاسی خواتین کیلئے ہٹلر پارٹ ٹو بن چکا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -