سرکاری گرلز سکولوں کی 12خواتین کے تبادلے منسوخ کرنا زیادتی ہے، رانا لیاقت

سرکاری گرلز سکولوں کی 12خواتین کے تبادلے منسوخ کرنا زیادتی ہے، رانا لیاقت

  

لاہور(پ ر)پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی نے کہا ہے کہ گورنمنٹ گرلز سکولوں میں سات ماہ قبل کئے گئے بارہ خواتین اساتذہ کے تبادلہ جات کو منسوخ کرنا سراسر زیادتی اور ناانصافی ہے کیونکہ یہ تبادلہ جات محکمہ تعلیم سکولز پنجاب کی ٹرانسفر پالیسی کے تحت ماہ دسمبر میں میرٹ پر کئے گئے، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر تعلیم پنجاب میرٹ پر ہونے والے تبادلہ جات کی منسوخی کافوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے اساتذہ میں پائی جانیوالی بے چینی ختم کریں۔

 نوٹس لیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -