جنرل ضیاء الحق شہید کے عہد حکومت میں کشمیر کاز کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی‘ چوہدری غلام مرتضیٰ

جنرل ضیاء الحق شہید کے عہد حکومت میں کشمیر کاز کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی‘ ...

  

ہارون آباد(نامہ نگار)مسلم لیگ (ضیاء) کے صوبائی صدر و سابق پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی چوہدری غلام مرتضی سابق ایم پی اے(بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

نے عوامی پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل محمد ضیاء الحق شہید نے مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر بھرپور اور سچے جذبے اور بے مثال دلائل کے ساتھ موثر پہلووں سے اجاگر کیا اور جنرل ضیاء الحق شہید کے عہد حکومت میں کشمیر کاز کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی اور اسی فہم و فراست اور تدبر سے سرشار قیادت کی وجہ سے آج بھی کشمیر کا بچہ بچہ اپنے دل اور روح کی گہرائیوں سے ان کا نام احترام سے لیتا ہے جنرل ضیا ء الحق کی جرات مندانہ اور جذبہ حب الوطنی سے لبریز حکمت عملی نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے کی گونج کو کشمیر کی وادیوں اور گھر گھر میں ابھرنے کا جذبہ بیدار کیا جنرل ضیاء الحق شہید نے بھارت کے مذموم عزائم کو ہر موقع پر ناکامی اور ذلت سے دوچار کیا اور مردِمومن مردِحق کا عوامی لقب اسی عظیم لیڈر کی شان اور وقار کا نمایاں پہلو بن کر آج بھی لوگوں کے ہونٹوں پر رواں دواں رہتا ہے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں جنرل ضیاء الحق شہید کی خدمات بھی روشن ہیں اور قومی و ملی جذبے کی عکاس ہیں جہاد افغانستان میں بھارت کے سب سے بڑے حامی روس کو شکست فاش سے دو چار کرنے اور روس کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے میں بھی ان کا کردار ہمیشہ قدر کی نگاہ کی دیکھا جائے گا کیونکہ افغانستان میں روسی تسلط کا واضع مطلب بھارتی تسلط تھا اور جنرل ضیاء الحق شہید نے بھار ت کو ہمیشہ ناکوں چنے چبوائے اور تاریخ گواہ ہے کہ جنرل ضیاء الحق کے دور میں بھارت کو پاکستان نے کھیلوں کے میدان سے لے کر ہر فورم پر ہزیمت سے دوچار کیا جنرل ضیاء الحق شہید پاکستان کی تاریخ کا ایک روشن باب ہیں اور اسلامی قوانین کے نفاذ سے لے کر مشرقی اقدار کے لاگو کرنے کے حوالہ سے ان کا مقام اور کام آج بھی اثاثہ سمجھا جاتا ہے اور ملک کے کونے کونے میں مردِمومن مردِحق کے جانثاروں کی کثیر تعداد ان کے عظیم محب وطن لیڈر ہونے کا ثبوت ہے اور قوم ہمیشہ ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتی رہے گی۔

چوہدری غلام مرتضیٰ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -