زکریا یونیورسٹی میں 21 اگست کو کانووکیشن‘ تیاریاں فائنل‘ انتظامیہ متحرک

زکریا یونیورسٹی میں 21 اگست کو کانووکیشن‘ تیاریاں فائنل‘ انتظامیہ متحرک

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے 15 ویں کانووکیشن کی تیاریاں فائنل مرحلے میں داخل ہو گئیں۔سکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔انتظامی کمیٹیوں کو جلد ہی انتظامات کے بارے میں وائس چانسلر کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 21اگست کو منعقد ہونے والے کانووکیشن میں گورنر پنجاب و چانسلر محمد سرور چوہدری ڈگریاں اور گولڈ میڈلز تقسیم کریں گے.یونیورسٹی(بقیہ نمبر48صفحہ7پر)

انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ اخراجات کو کم سے کم رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کئے جائیں. کانووکیشن کے سلسلہ میں جاری کی گئی ہدایات کے مطابق 20 اگست کو ریہرسل ہوگی۔

تیاریاں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -