وزیراعظم کی 10 بلین ٹری مہم سرسبز پاکستان کیطرف اہم قدم ‘ عبدالحئی دستی

  وزیراعظم کی 10 بلین ٹری مہم سرسبز پاکستان کیطرف اہم قدم ‘ عبدالحئی دستی

  

مظفرگڑھ‘ چوک مہر پور ( بیورو رپورٹ ‘تحصیل رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان)صوبائی مشیر برائے زراعت سردار عبدالحئی خان دستی نے کہا ہے کہ درخت نہ صرف ماحول کو خوبصورت بناتے ہیں بلکہ فضائی آلودگی کے خاتمے کا سبب بھی بنتے ہیں اور سانس ، پھپڑوں اور جلدی امراض کا قدرتی علاج بھی ہیں اس لئے زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی جائے ، وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی 10بلین ٹری مہم (بقیہ نمبر51صفحہ7پر )

ایک سر سبز پاکستان کی طرف قدم ہے جس کو ہم سب نے مل کر منزل تک پہنچانا ہے یہ بات انہوں نے گورنمنٹ کمپری ہینسیو ہائی سکول میں پلانٹ فار پاکستان مہم کے سلسلے میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ پودے لگا دینے سے یہ فرض پورا نہیں ہوجاتا بلکہ ایک تنا ور درخت بننے تک پودے کی نگہداشت بھی ضروری ہے ، انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہمارا گھر ہے اس کی حفاظت اور صفائی بھی ہم نے اسی طرح کرنی ہے جس طرح ہم اپنے اپنے گھروں کی کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے منشور میں صاف ستھرا پاکستان، سر سبز پاکستان ار تجاوزات سے پاک پاکستان شامل ہیں ، انہوں نے کہاکہ اسی طرح اداروں سے بھی کرپشن کو صاف کرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ جب تک اداروں سے کرپٹ عناصر کی صفائی نہیں کریں گے ملک ترقی نہیں کرسکتا ، اللہ تعالیٰ نے پاکستا ن کو ہر نعمت سے نوازا ہے کمی تھی تو صرف لیڈر شپ کی جو عمران خان کی صورت میں اب ملک و قوم کو میسر آچکی ہے ۔ جس کی ایمانداری پر مخالفین بھی معترف ہیں ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک تیزی سے ترقی کرے گا، انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ ٹوٹ پھوٹ کا شکار رہا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سر پرستی میں جنوبی پنجاب کی ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے ، وزیر اعلیٰ جلد ہی مظفرگڑھ کا دورہ کریں گے اور ایک ارب سے زائد نے منصوبوں کا اعلان کریں گے ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ ضلع کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کےلئے حکومت جو منصوبے یا پالیسی دیتی ہے ہم اس کو عملی جامہ پہناتے ہیں اور ہمارے لئے مقامی حکومتی ممبران اسمبلی حکومت ہوتے ہیں ، ضلع کے تمام منصوبوں میں ان کی مشاورت اور معاونت شامل حال رہتی ہے، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے ٹیم کی صورت میں کام کرتے ہیں جس سے ایک بہتر کارکردگی کا مظاہر ہ ہوتا ہے اور مثبت نتاءج سامنے آتے ہیں ، انہوں نے بتایا کہ گرین اینڈ کلین پروگرام کے تحت حکومتی رہنمائی میں گرین سکول کو منصوبہ شروع کیا گیا ہے جس میں سکولوں کے بچے اور اساتذہ کی معاونت سے سکولوں کو گرین یا گرے بنایا جائے گا سکولوں میں کوئی کچی مٹی نہیں ہوگی، یا تو گھاس اور پودوں سے گرین ہوگی یا بھر سیمنٹ سے گرے ہوگی ، یہ منصوبہ سکولوں سے شروع کرنے کا مقصد بچوں میں قدرت سے محبت کا عنصر پیدا کرنا ہے کیونکہ یہ عمر سیکھنے کی ہوتی ہے جو اس عمر میں سیکھا جاتا ہے پھر وہ بھولتا نہیں ، بچے اس عمر میں پودوں اور درختوں سے محبت کرنا سیکھیں گے تو اپنے عملی زندگی میں اس کا مظاہر ہ بھی کریں گے ، اس موقع پر صدر ضلعی بار مہر اعجاز، سول سوساءٹی کے عہدیدار، انجمن تاجران سے جاوید اختر ملک، امیر حسن، عامر سلیم شیخ، ڈی او ریسکیو1122ڈاکٹر ارشاد الحق، پروفیسر افتخار ہاشمی،پی اےم اے سے ڈاکٹر مقبول عالم، ملک خیر محمد بدھ، صدر پریس کلب اے بی مجاہد، مولانا عبدالمعبود آزاد، سینئر ٹیچر عبدالرزاق چوہان، ٹیچر یونین سے عبدالغفار، اے ای او سجاد بھابھہ، فوکل پرسن محکمہ تعلیم محمد رفیق سمیت اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

عبدالحئی دستی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -