ملتان سمیت مختلف شہروں میں شدید بارش‘ موسم خوشگوار ‘ ہوٹلوں پر رش

ملتان سمیت مختلف شہروں میں شدید بارش‘ موسم خوشگوار ‘ ہوٹلوں پر رش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان‘ڈیرہ ( سپیشل رپورٹر‘سٹی رپورٹر) ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے علاقوں شجاع آباد، جلال پورپیر والا، لودھراں ، مظفر گڑھ، بہاولپور سمیت کئی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی جس کی وجہ سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور حبس کا بھی خاتمہ ہوگیا ۔ ملتان میں قاسم بیلہ، ایئر پورٹ، مظفر آباد کے علاقوں میں تیز بارش ہوئی ۔ ملتان ایئر پورٹ پر 3;46;7ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ۔ ملتان شہر کا بیشتر علاقوں میں کہیں ہلکی اور(بقیہ نمبر56صفحہ7پر )

کہیں تیز بارش ہو ئی جس کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا ۔ شام کے وقت بارش سے موسم خوشگوار ہونے سےشہری لطف اندوز ہوتے رہے ۔ دوسری جانب بارش ہوتے ہی واسا کا فیلڈ سٹاف متحرک ہو گیا اور نشیبی علاقوں ، سڑکوں سے نکاسی آب کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ۔ رات گئے واسا کا آپریشن جاری رہا ۔ ملتان میں رات گئے تک ہلکی بونداباندی کا سلسلہ جاری رہا ۔ ڈائریکٹر جنرل ترقیاتی ادارہ ملتان تنویر اقبال تبسم کی ہدایت پر اتوار کی شام ملتان میں ہونے والی بارش کے دوران واسا میں الرٹ جاری کر دیا گیا تمام سیوریج اور ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کے افسران، فیلڈ سٹاف کو ہنگامی بنیادوں پر ڈیوٹی کے لیے طلب کرکے شہر بھر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے حوالے سے آپریشن شروع کردیا گیا ڈسپوزل اسٹیشنوں پر ریکارڈ کی گئی بارش سے متعلق رپورٹ بھی ایم ڈی واسا کوپیش کی گئی رپورٹ کے مطابق چونگی نمبر9 ڈسپوزل اسٹیشن پر5 ملی میٹر، سمیجہ آباد ڈسپوزل اسٹیشن پر 2 ملی میٹر، کڑی جمنداں 3، پرانا شجاع آباد روڈ ڈسپوزل اسٹیشن پر 1 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ہے جس پرمنیجنگ ڈائریکٹر نے تمام شاہراہوں سے بارش کے پانی کو بروقت نکالنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے ۔ ڈیرہ غازی خان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری گذشتہ روز بھی تیز اندھیری اور بارش کے باعث سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہوگیا جہاں بجلی منقطع ہوگئی وہیں بارش اور اور سیوریج کا گندہ پانی کھڑے ہونے سے لوگ گھروں اور دکانوں پر ہی محسور ہو کر رہ گئے محکمہ موسمیات کی پہلے سے پیش گوئی کے باوجود انتظامیہ کی طرف سے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

بارش