پولیس کو جھوٹی اطلاع دینے پر متعدد افراد کیخلاف مقدمہ

پولیس کو جھوٹی اطلاع دینے پر متعدد افراد کیخلاف مقدمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( خبر نگار خصو صی) پولیس کو جھوٹی اطلاع دینے پر متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔مظفر آباد کے علاقے کے رہائشی عثمان نے پولیس کو اطلاع دی کہ دو نامعلوم افراد(بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

نے اس سے پرس چھیننے کی کوشش کی ہے۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔جس پر عثمان کو پولیس نے نے حراست میں لے لیا۔بستی چوڑا کے رہائشی عبدالطیف نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کے گھر چوری کی واردات ہوگئی ہے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ رشتہ داروں کے آپس میں جھگڑے کا معاملہ تھا کوئی واردات نہ ہوئی ہے۔جبکہ غازی کالونی میں موجود راشد نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس سے چار ملزمان نے اسلحہ کے زور پر 25 ہزار روپے نقدی چھین لی ہے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ راشد نے پولیس کو جھوٹی اطلاع دی ہے ہے پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ مقدمات درج کر لئے۔
مقدمہ