وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا انسانیت سے محبت کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
لاہور(خصوصی رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انسانیت سے محبت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا (بقیہ نمبر50صفحہ12پر)
ہے کہ اسلام انسانیت سے بے لوث محبت کرنے کا دین ہے اورنبی پاکؐ نے انسانیت سے محبت کی اعلی ترین مثالیں قائم کیں جورہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پرامن معاشرے کے قیام کیلئے رنگ و نسل سے بالا تر ہوکر انسانیت سے محبت کے زریں اصول کو عام کرنے کی ضرورت ہے اور موجودہ پُرفتن دور میں انسانیت سے محبت کرنے سے ہی پرامن ماحول پروان چڑھ سکتا ہے۔دکھی انسانیت سے محبت اورخدمت ہی انسانیت کی معراج ہے۔ایک طرف آج دنیا انسانیت سے محبت کا عالمی دن منا رہی ہے جبکہ دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے انسانیت کی تذلیل کی تمام حدیں پار کرلی ہیں اورمقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم پرہر آنکھ اشکباراوردل رورہا ہے۔ کشمیری عوام انسانیت سے محبت کے عالمی دن پر تمام انسانی حقوق سے محروم ہیں۔ انسانیت سے محبت کے عالمی دن کے موقع پر مودی سرکار کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ انسانیت سے محبت کے بغیر پرامن و فلاحی معاشرہ کا وجود ناممکن ہے۔ معاشرے کے ہرفرد کا اخلاقی فرض ہے کہ وہ اپنی حیثیت کے اعتبار سے دکھی انسانیت کی مدد کرے۔ انسانیت سے محبت کرنے والوں کی خدمات کے اعتراف میں ان کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
پیغام