بہاولپور‘ ن لیگ کا کشمیر یکجہتی کنونشن‘ متوالوں میں جوش و خروش
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آرمی چیف آپ جہاد کا اعلان کریں پوری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے ہم انڈیا کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے،ہم مسلمان ہیں ہمارے پاس ایمان کی طاقت ہے ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں۔ ان خیالات کااظہار ملک ظہیراقبال چنڑ ایم پی اے نے مسلم لیگ ن کے زیراہتمام چنڑ ہاؤس میں کشمیریکجہتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ 70 سال سے (بقیہ نمبر33صفحہ12پر)
کشمیریوں پرظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں اورانڈیانے پوری کشمیر کی وادی کوجیل خانہ میں تبدیل کردیاہے انہوں نے کہاکہ ہم سب پاکستانیوں پرجہادفرض ہوچکاہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے اپنی حماقت سے کشمیرکوبین الاقومی ایشوبنادیاہے ہم سب پاک فوج کوسلام پیش کرتے ہیں کنونشن سے سابق سینیٹر سعودمجید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستانیوں کوسرفخرسے بلندکردیاجبکہ ان پر امریکہ سمیت پوری دنیاسے انتہائی شدیددباؤبھی تھامگرانہوں نے ملک وقوم کی خاطر ایٹمی دھماکے کئے انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے دورہی میں بھارتی وزیراعظم واجپائی نے نہ صرف پاکستان کادورہ کیابلکہ یہ تسلیم کیاکہ پاکستان ایک حقیقت ہے اورکشمیر بین الاقوامی ایشوہے اوراسکے حل کیلئے مل جل کرکام کرناچاہیے۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے حسینہ ناز نے کہ ہم اپنے ملک کیلئے قربانی دینے کوہروقت تیارہیں سابق ایم این اے بیگم پروین مسعودبھٹی نے کہا کہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے کشمیر میں مارشل لاء کی کیفیت ہے اگرپاک فوج کی جانب سے کوئی بھی اعلان کیاجاتاہے تو ہم سب عوام اس پرلبیک کہیں گے آج ہم میں 65 ء والاجذبہ پیداہواجائے توکشمیر آزادہونے میں دیرنہیں لگے گی کنونشن سے سابق چیئرمین فرغام اشتیاق فری، مفتی جاویدمصطفی،ظفراقبا ل ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔کنونشن میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں،وکلاء،تاجران اور ہزاروں ورکرز نے شرکت کی کنونشن میں شریک افراد نے بینرزاورپلے کارڈ زاٹھارکھے تھے جن پر کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستان زندہ،پاک فوج زندہ باد کے نعرے درج تھے سٹیج سیکریٹری کے فرائض راناساجدایڈوکیٹ نے اداکئے کنونشن کے آخرمیں کشمیر کی آزادی اورملک وقوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔
کنونشن