نیب ملتان کا بہاولپور میں کریک ڈاؤن‘دواہم افسر گرفتار‘ تفتیش شروع

نیب ملتان کا بہاولپور میں کریک ڈاؤن‘دواہم افسر گرفتار‘ تفتیش شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان‘ بہاولپور ( خبر نگار خصو صی‘ڈسٹرکٹ رپورٹر) نیب ملتان  کی بہاول پور میں بڑی کارروائی۔سابق ٹی ایم او اور سابق چیف آفیسر ضلع کونسل بہاول پور  کو گرفتار کرلیا۔نیب ٹیم نے کاروائی 18 اگست کی صبح کی۔ملزمان کو ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزمان سابق ٹی ایم او عطاء اللہ واہلہ, اور چیف افسر ضلع کونسل بہاولپور ارشد گھمن  کو اج جسمانی ریمانڈ کے لیے(بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

احتساب عدالت پیش کیا جائے گا, ملزمان کو اجواء گارڈن ہاوسنگ سوسائٹی میں غی قانونی اقدامات کرنے پر حراست میں لیا گیا۔واضح رہے کہ دو روز قبل مزکورہ معاملہ میں نیب نے  چار ملزمان  ٹاؤن پلاننگ ڈویلپمنٹ بہاولپور کے تحصیل آفیسر پلانگ چوہدری ریاض۔بلڈنگ انسپکٹر علی اکبر بلڈنگ انسپکٹر عبدالرزاق اور ڈویلپر رفیق بھٹی  کو گرفتار کیا تھا۔,رفیق بھٹی ڈویلپر نے  اجوا ہاؤسنگ سوسائٹی کچھ آراضی میونسپل کارپوریشن میں رہن رکھوا  تھی۔سابق ٹی ایم او عطاء اللہ واہلہ, اور چیف افسر ضلع کونسل بہاولپور ارشد گھمن  نے ڈویلپر رفیق بھٹی سے بھاری رشوت لے کر میونسپل کارپوریشن میں رہن رکھی ہوئی اراضی ڈویلپر رفیق بھٹی کو واپس کردی دی۔رفیق بھٹی نے رہن رکھی ہوئی اراضی بھی فروخت کر دی۔جس سے سرکاری خزانے کو 15 کروڑ کا نقصان ہوا۔
گرفتار