رحیمیار خان‘ نوجوان کیلئے اعزاز‘ زمینی درجہ حرارت سے بجلی پیدا کرنیکی تھیوری منظور

رحیمیار خان‘ نوجوان کیلئے اعزاز‘ زمینی درجہ حرارت سے بجلی پیدا کرنیکی ...

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)ضلع رحیم یارخان کے رکن پور کے رہائشی نوجوان نے زمینی درجہ حرارت سے بجلی پیدا کرنے کی تھیوری کو منظور کر لیا گیا، زمینی درجہ حرارت سے بجلی کی تیاری بارے تھیوری تیار کرنے والے دنیا کی پہلی شخصیت بن(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

گئے۔ تفصیل کے مطابق رحیم یارخان کے نواحی علاقہ رکن پور کے رہائشی اور چائنہ یونیورسٹی آف پٹرولیم ایسٹ چائنہ میں زیر تعلیم نوجوان آصف محمود نے ناسا سے حاصل کردہ زمینی معلومات کے تناظر میں رحیم یارخان، راجن پورسمیت جنوبی پنجاب جبکہ سندھ کے متعدد اضلاع کے زمینی درجہ حرارت سے بجلی پیدا کرنے کی تھیوری تیار کر کے متعلقہ حکام کو پیش کی جس پر امریکی اخبار میں اس تھیوری کے تحت مذکورہ اضلاع کے زمینی درجہ حرارت سے بجلی پیدا کرنے کے عمل کو درست قرار دیا ہے۔ آصف محمود کے مطابق ان کی تحقیق کو بروئے کار لا کر زمینی درجہ حرارت سے بجلی پیدا کر کے توانائی بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ زمینی درجہ حرارت سے بجلی پیدا کرنے کی تھیوری تیار کرنے والے وہ دنیا کی پہلی شخصیت ہیں، ناسا سے حاصل کردہ مواد کی روشنی میں ریسرچ کا عمل جاری ہے، حکومت پاکستان سپورٹ کرے تو وہ زمینی درجہ حرارت سے بجلی کی تیاری کے عمل کو یقینی بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر سکتے ہیں۔

آصف محمود

مزید :

ملتان صفحہ آخر -