عوام کو ریلیف دینے کے حکومتی وعدے صرف مذاق‘ ایم پی اے محمدافضل گل
حاصل پور(نمائندہ پاکستان) حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)
طرح ناکام ہو چکی ہے اورغریب آدمی مہنگائی کی چکی میں پسنے لگاہے۔ غریب آدمی دو وقت کی روٹی کو ترس گیاہے۔مہنگائی بڑھنے اور غربت سے تنگ لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔حکومت ہوش کے ناخن لے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ایم پی اے محمدافضل گل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزیدکہاکہ حکومت عوام پر رحم کرے حکومت کا یہ وعدہ عوام کو ریلیف دیں گے اب یہ نعرہ مذاق بن گیا کمر توڑ مہنگائی نے غریب آدمی کو دو وقت کی روٹی سے بھی محروم کردیا اور غریب آدمی غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے خود کشیاں کرنے لگا بے روزگاری اور مہنگائی میں اضافہ کے سبب دیہاڑی دار طبقہ زندگی بسر کرنے کیلئے سوچ سوچ کر ذہنی مریض بن گیا کہ500روپے دیہاڑی کماکر گھر کے اخراجات کیسے پورے کریں کیونکہ اتنی آمدنی سے بجلی اور گیس کے بل کے علاوہ سبزی بھی نہیں خرید سکتااور تو اور غریب آدمی اپنے مکان کا کرایہ بھی ادا نہیں کر سکتا مہنگائی نے غریب آدمی کو پریشان کردیا حکومت غریب آدمی پر ترس کھاتے ہوئے مہنگائی کے خلاف نوٹس لے اور اشیائے خردونوش کے ریٹ کم کرکے غریب عوام کو ریلیف دے۔
مذاق