نشتر ہسپتال‘ سینئر آؤٹ‘ جونیئر ڈاکٹر کو بڑا عہدہ دینے کا انکشاف

  نشتر ہسپتال‘ سینئر آؤٹ‘ جونیئر ڈاکٹر کو بڑا عہدہ دینے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( خبر نگار خصو صی) نشتر ہسپتال میں اقربا پروری عروج پر،سینئر نظر انداز جونئیر ڈاکٹر کو رجسٹرار نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ پرنسپل نشتر میڈیکل کالج کا اضافی چارج دے دیا گیا،بطور یونیورسٹی رجسٹرار امتحانی سسٹم بنانے میں ناکام رہنے والے رجسٹرار کو پرنسپل بنانے پر ڈاکٹری تنظیموں کی جانب سے تشویش کا اظہار،تفصیل کے مطابق نشتر میڈیکل کالج بحال ہونے پر وائس چانسلر نشتر(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا نے پروفیسر ڈاکٹر محمد وقار ربانی کو پرنسپل این ایم سی تعینات کر دیا ہے۔ قبل ازیں پروفیسر ڈاکٹر محمد وقار ربانی رجسٹرار نشتر میڈیکل یونیورسٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ پرنسپل نشتر میڈیکل کالج کا چارج ان کو ایڈیشنل دیا گیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پروفیسر وقار ربانی بطور رجسٹرار یونیورسٹی کا امتحانی سسٹم بنانے میں ناکام رہے جبکہ ان کی بطور پرنسپل تعیناتی بندہ نواز پالیسی کے تحت کی گئی ہے کیونکہ پروفیسر ڈاکٹر وقار ربانی سے کہیں زیادہ سینئرز کو نظر انداز کرتے ہوئے پہلے انہیں رجسٹرار بنایا گیا اور اب پرنسپل نشتر میڈیکل کالج کا ب?ی اضافی چارج دے دیا گیا ہے جس سے یونیورسٹی اور کالج دونوں کے امور شدید متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے،اس ساری صورتحال پر مختلف ڈاکٹری تنظیموں کی جانب سے گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر وقار ربانی کی تعینانی میرٹ پر کی گئی ہے۔
انکشاف