جتوئی‘ شہر سلطان‘ بیٹ میر ہزار میں ٹارگٹڈ آپریشن‘ 10 ملزم گرفتار

جتوئی‘ شہر سلطان‘ بیٹ میر ہزار میں ٹارگٹڈ آپریشن‘ 10 ملزم گرفتار

  

چوک مکول (نامہ نگار)پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا تحصیل جتوئی میں گرینڈ سرچ آپریشن، قتل کے مجرم اشتہاری سمیت 10 ملزمان گرفتار،تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی ہدایات پر ضلع بھر میں گرینڈ سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، ایس ڈی پی او جتوئی ملازم حسین کی سربراہی میں ایس ایچ او شہرسلطان فرحان کریم، ایس ایچ او جتوئی زاہد محمود لغاری(بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

، ایس ایچ او میر ہزار سلیم اقبال کے ہمراہ پولیس، ایلیٹ فورس، کوئیک ریسپانس فورس، ڈولفن سکواڈز، لیڈیز پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 200 جوانوں نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا، سرچ آپریشن تھانہ جتوئی، شہرسلطان اور بیٹ میر ہزار کے ٹارگٹڈ علاقوں میں کیا گیا، سرچ آپریشن میں 75 گھروں کو سرچنگ کر کے چیک کیا گیا اور 120 مشکوک افراد کی بائیو میٹرک ڈیوائس اور قومی شناختی کارڈ کے ذریعہ سے تصدیق کی گئی، سرچ آپریشن میں پولیس کی کامیاب حکمت عملی سے 1 قتل جیسی سنگین واردات کے مجرم اشتہاری نادر سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضہ سے 180 لٹر شراب، 300 لٹر لہن، 1 رائفل 44 بور، 2 ریپیٹر 12 بور اور 2 پستول 30 بور بھی برامد کیئے گئے، ڈی پی او صادق علی ڈوگر کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں منشیات کے خاتمے کی خصوصی مہم جاری کردی گئی ہے جسکا مقصد صحت مند معاشرے کا قیام ہے اور نوجوان نسل کو اس نشے جیسی لعنت سے دور کر کے ملکی تعمیر کی طرف راغب کرنا ہے تاکہ ملک کا ہر جوان ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

10 ملزم گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -