حکومت سمیت پوری قوم کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہے‘ میاں شفیع محمد

حکومت سمیت پوری قوم کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہے‘ میاں شفیع محمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خان پور(نمائندہ پاکستان)ممبر پنجاب اسمبلی میاں شفیع محمد نے کہا ہے کہ کشمیر کی صورتحال پوری دنیا کیلئے الارمنگ ہے۔انہوں نے کہا دوایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ پوری دنیا کو تباہ(بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

کردے گی۔انہو ں نے کہا کہ کشمیر ی مسلمانوں پر اس وقت تاریخی ظلم ہو رہا ہے اور لاکھوں شہری اپنے گھروں میں محصور ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت سمیت پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔وہ سیٹھ عبدالماجد صوبائی رہنمااورمیاں ممبر نیشنل کونسل تحریک انصاف میاں غوث محمد کے ساتھ گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیٹھ عبد الماجد صوبائی رہنما نے کہا کہ انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں کشمیر آزاد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو گھروں میں بند کرکے مارنے کا پروگرام کامیاب نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کو خوراک کی فراہمی کا اہتمام کرے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ممبر نیشنل کونسل میا ں غوث محمدنے کہا کہ تحریک انصاف کا ہر کارکن کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ہم جو کرسکتے ہیں وہ کررہے ہیں۔
میاں شفیع