امریکہ اور دیگر طاقتوں نے مسئلہ کشمیر پر خاموشی اختیار کی تو خطہ آتش فشاں بن جائیگا‘ محمدنواز ناجی

امریکہ اور دیگر طاقتوں نے مسئلہ کشمیر پر خاموشی اختیار کی تو خطہ آتش فشاں بن ...

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) چیف ایگزیکٹو تحریک بحالی صوبہ بہاولپورمحمدنوازناجی نے کہاہے کہ سلامتی کونسل کاکشمیر کی صورتحال پر(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

اظہارتشویش ناکافی ہے سلامتی کونسل کشمیرکے مسئلہ پراپنی پہلے سے منظورشدہ قراردادوں پرعمل درآمد کے انتطامات کرے ورنہ یہ خطہ ایٹمی جنگ کے دہانے پرپہنچ چکاہے جس سے عالمی امن کوبھی خطرات لاحق ہوجائیں گے انہوں نے کہاکہ امریکہ ایران، عراق، لیبیا، شام کیخلاف سلامتی کونسل کی قراردادوں پرفوری کاروائی کرتاہے لیکن اسے کشمیر کے مسئلہ پرسلامتی کونسل کی منظورکردہ قراردادوں کاکوئی پاس نہیں بھارتی ظلم وبربریت درنہتے کشمیریوں پربیلٹ گنوں اورکلسٹر بموں کااستعمال پرعالمی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے نوازناجی نے کہاکہ اگرامریکہ اوردیگرعالمی برادری نے مسئلہ کشمیر پرخاموشی اختیارکئے رکھی تویہ خطہ آتش فشاں بن جائیگااوریہاں ایٹمی جنگ چھڑجائیگی جوعالمی امن کیلئے شدیدخطرات پیداکرے گی اس لیے امریکہ اوریوروپی یونین سمیت دیگرعالمی برادری اس مسئلہ پرسردمہری کی بجائے فعال کرداراداکرے اورکشمیریوں کوان کاحق دلانے کیلئے کرداراداکرے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بھی قومی یکجہتی کوفروغ دیاجائے اوراس کیلئے حکومت کوپہل کرناہوگی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -