حکومت ملکی معیشت بہتربنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ‘ جاوید اقبال وڑاءچ

حکومت ملکی معیشت بہتربنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ‘ جاوید اقبال وڑاءچ

  

رحیم یارخان‘بنگلہ منٹھار(بیورو رپورٹ‘ نمائندہ پاکستان)ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاوےداقبال وڑاءچ نے کہاہے کہ حکومت ملکی معےشت بہتربنانے کےلیے شب وروزخدمات سرانجام دے رہی ہے‘ حلقہ مےں ترقےاتی کاموں کاجال بچھائےں گے ‘ عوام کے حقوق کاتحفظ ہرصورت ےقےنی بنائےں گے ۔ چک 229پی مےں صوبائی پارلےمانی سےکرٹری عشروزکوۃ چوہدری محمدشفےق کے ہمراہ بجلی منصوبے کا افتتاح کرنے(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

کے بعد شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام سے انتخابات کے دوران کیے گئے وعدے مرحلہ وارپورے کیے جارہے ہےں ‘ عوام کے ساتھ چوبےس گھنٹے رابطے مےں ہےں اورتمام مسائل نشاندہی کے ساتھ ہی حل کرانے کےلیے کوشاں ہےں ‘ مخالفےن کوتبدےلی ہضم نہےں ہورہی کےونکہ اب تھانہ کلچر‘ قبضے ‘ لوٹ مار‘ کرپشن اوراقرباء پروری کی سےاست کے بجائے عوام کی خدمت کی سےاست کاسلسلہ جاری ہے اورانشاء اللہ مخالفےن کے تمام تراوچھے ہتھکنڈوں اورسازشوں کے باوجودعوام کی خدمت اورحقوق کی فراہمی کے مشن کوآگے بڑھاتے رہےں گے ‘ پی ٹی آئی حلقہ مےں مےرٹ کی بنےادپرترقےاتی کام کروائے گی تاکہ عوامی مفادعامہ کے ترقےاتی کاموں سے سب مستفےدہوسکےں چوہدری محمدشفےق نے کہاکہ حلقہ جات سے ممبران اسمبلی کوغائب سمجھنے والے بےنائی کھوبےٹھے ہےں ‘ ہم عوام کے مسائل سننے اورحل کرنے کےلیے چوبےس گھنٹے حاضر اوررابطے مےں ہےں ‘ اس موقع پرعمران شاکر‘ چوہدری نعےم شفےق‘ چوہدری نوےداختر‘ چوہدری عثمان رشےدوڑاءچ سمےت عمائدےن علاقہ کی کثےرتعدادموجودتھی ۔ ایم این اے چوہدری جاوید ا قبال وڑاءچ اور صوبائی وزیر چوہدری محمدشفیق ایم پی اے نے منٹھار کی نواحی بستی محمد رمضان میں بجلی کی فر اہمی کا افتتاح کر دیا ، میزبان عمران علی شاکرنے پھلوں کی پتیاں نچھا ور کی اور ڈھول کی تھاپ پر عوامی نمائندوں کا استقبال کیا ،چوہدری جاوید وڑاءچ اور چوہدری شفیق نے افتتاح کے موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت وعدے نہیں کام کر رہی ہے، وزیر اعظم عمران خان نے ملک و قوم کو کامیابی کی شاہراہ پر گامزن کر دیا ہے،ہم محض زبانی جمع خرچ نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں ہمارا مقصد علاقہ کی تعمیرو ترقی ہے ،اس ترقی یافتہ دور میں بھی لوگوں کے پاس بجلی کا نہ ہونا پچھلی حکومتوں کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، انھوں نے مزید کہا کہ ہم جلد صاف پانی کے منصوبوں کا آغاز کریں گے اس کے علاوہ تمام عوامی فلاح و بہبود کے شروع ہونے والے منصوبوں کو پایا تکمیل تک پہنچایا جائے گا،فنڈز کی کمی کے باعث وقتی طور پر مشکلات کا سامنا ہے مگر حکومت اس پرجلد قابو پا لے گی ۔ پاکستان تحرےک انصاف کے اےم اےن اے چوہدری جاوےداقبال وڑاءچ نے کہاہے کہ عوام ملک مےں تبدےلی کے ثمرات سے مستفےدہوں گے‘ پی ٹی آئی اقتدارکی نچلی سطح تک منتقلی کرکے عوام کے مسائل حل کرنے کی سےاست پرےقےن رکھتی ہے‘ نوجوانوں کامستقبل بہتربنانے کےلیے حکومت عملی اقدامات اٹھارہی ہے ۔ ےوتھ رہنماء چوہدری عبدالسلام کی سالگرہ کاکےک کاٹنے کے بعدشرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جس طرح عوام نے انہےں عام انتخابات مےں کامےاب کراےا انشاء اللہ عوام کی توقعات پرپورا اترےں گے ‘ وزےراعظم پاکستان عمران خان اوروزےراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکوحلقہ کی تعمےروترقی اورپسماندگی دورکرنے کےلیے تفصےلی آگاہ کرکے ترقےاتی کاموں کے منصوبے لائےں گے ۔

جاوید اقبال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -