پرانی دشمنی پر نمبر دار قتل ،حادثات میں دو بچوں سمیت 3افراد جاں بحق

پرانی دشمنی پر نمبر دار قتل ،حادثات میں دو بچوں سمیت 3افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ‘ وہاڑی ‘ گڑھ مہاراجہ ‘ بورے والا ‘ کچا کھوہ (خبر نگار خصوصی ‘ بیورو رپورٹ ‘ نمائندہ خصوصی ‘ نامہ نگار ‘ نمائندہ پاکستان ) مختلف شہروں میں حادثات کے دوران 2 بچوں سمیت 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ‘ ملتان میں کچرے کے ڈھیر سے لاش ملی ہے ۔ تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں کچرے کے ڈھیر سے نوزائیدہ بچی ملی ہے ۔ اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نوزائیدہ بچی کو ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے حوالے کردیا بتایا جاتا ہے کہ نوزائیدہ بچی(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

کو گزشتہ شب کچرے کے ڈھیر میں پھینکا گیا تھا ۔ بچی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں ۔ نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے تین سالہ بچہ جاں بحق، واقعات کے مطابق نواحی علاقہ20پل کے رہائشی شاہد نامی شخص کی بیوی مال مویشی کو پانی پلانے گئی تو پیچھے سے اس کا تین سالہ بیٹا آزاد علی دوڑپڑا اسی اثناء میں نامعلوم تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے گر کر شدید زخمی ہوگیا جسے ریسکیو 1122ٹیم نے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جہاں سے ڈاکٹروں نے تشویشناک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا لیکن بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا معصوم بچے کی نعش جب اچانک گھر پہنچی تو صدمہ سے ماں پر غشی کے دورے پڑنے لگے تاہم ذراءع کے مطابق ورثاء نے موٹر سائیکل سوار کو معاف کرتے ہوئے قانونی کاروائی سے انکار کردیا ۔ دو رکشے ٹکرانے کے نتیجہ میں ایک سالہ بچی جاں بحق ہو گئے‘ تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ اڈا ڈائنہ موڑ میں دو رکشے تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں دربار سلطان باہو کے رہائشی طاہر عباس والد رب نواز کی ایک سالہ بچی علیشاہ موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کی بیوی حمیدہ مائی ،ایک نامعلوم خاتون،طاہر عباس شد ید زخمی ہوگئے جن کو ریسیکو 1122کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آر ایچ سی گڑھ مہاراجہ ریفر کیا ۔ میپکو بورے والا کا لائن مین محمد ظفر گجر پی بلاک میں واقع بجلی کے ایک پول پر چڑھ کرتاروں کو مرمت کررہا تھا کہ اچانک اسکا بازو بجلی کے ہائی وولٹیج تاروں سے چھو گیا جس سے زور دار جھٹکا لگا اور وہ سر کے بل زمین پر آگرا زمین پر گرتے ہی وہ جان کی بازی ہار گیا معلوم ہوا ہے کہ لائن مین بجلی کی سپلائی بند کروائے بغیر اور بغیر سیفٹی بیلٹ کے کام کررہا تھا ڈاکٹرز کے مطابق محمد ظفر کی موت زمین پر سر کے بل گررنے سے ہوئی ۔ جبکہ کچاکھوہ کے نواحی گاءوں 31;47;10-;82;کا رہائشی چوہدری اصغر فضل نمبردار ،سابق ممبر تحصیل کونسلاپنے گھر خانیوال کار پر جارہا تھا کہ پیرووال ٹال پلازہ کے قریب مسلح موٹر سائیکل سواروں نے چلتی کار میں سر پرگولی مارکرقتل کردیا کار نیچے گہری کھائی میں گرگئی اہل علاقہ نے ریسکیو کو اطلاع دی جنہوں نے مو قع پر پہنچ کر مقتول کو ایکسیڈینٹ جانتے ہوئے ہسپتال پہنچائے لواحقین کے پہنچنے پر جانچ پڑتال کے بعد انکشاف ہوا کہ نمبردار کو سر میں گولی ماری گئی ہے لواحقین کے اسرار کے بعد پولیس نے ڈاکٹ جاری کرتے ہوئے میڈیکل کروایا جس میں ڈاکٹرز نے فائر سے موت کی تصدیق کردی ۔ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس کامقدمہ نمبر 402;47;19بجرم 302،34ت پ بر خلاف عزیز الرحمن ،اقبال عرف بالا پسران مدد علی خان قوم نیازی پٹھان سکنہ 31;47;10-;82; تھانہ صدر خانیوال میں درج کرلیا گیا ہے ڈی پی او خانیوال نے ٹی میں تشکیل دے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ دوسری جانب ملزمان گھروں کو تالا لگاکر غائب ہوچکے ہیں ۔ 2013 میں ملزمان کا بھائی یوسف خان قتل ہوا تھا جس کا ملزمان کو رنج تھا کہ نمبردار قاتل کی پشت پناہی کرتا ہے مقتول اصغر نمبردار کے بھائیوں کے مطابق چند روز قبل ملزمان نے گاءوں میں گالی گلوچ کیا اور قتل کرنے کی دھمکی دی جو ایس ایچ او کچاکھوہ عثمان رضا کے علم میں لائی گئی جنہوں نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئی کاروائی نہ کی اہل علاقہ کے مطابق اگر ایس ایچ او کچاکھوہ برووقت کاروائی کرتا تو آج معاملہ قتل تک نہ جاتا ۔ مقتول کا نمازہ جنازہ آج بروز سوموار 09بجے صبح 31;47;10-;82; میں ادا کی جائے گی ۔ ڈی پی او خانیوال نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کا حکم دے رکھا ہے ۔