ڈاکو ناکہ ‘ سبزی منڈی کا ;200;ڑھتی ٹارگٹ مختلف علاقوں میں کئی وارداتیں

  ڈاکو ناکہ ‘ سبزی منڈی کا ;200;ڑھتی ٹارگٹ مختلف علاقوں میں کئی وارداتیں

  

ملتان ( خبر نگار خصو صی) شہر میں چوری ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا‘دن دہاڑے بے سبزی منڈی کے اڑھتینسےن پانچ لاکھ کی ڈکیتی ۔ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

سبزی منڈی میں اڑھتین محمد ابوبکر سے دو مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر پانچ لاکھ روپے نقدی دی چھین لی اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ ۔ ممتاز آباد کے علاقے میں واقع بیکری میں لاکھوں کی واردات چار مسلح افراد نے بیکری کے باہر موجود سکیورٹی گارڈ فاروق سے اسلحہ کے زور پر 12 بور رپیٹر چھین لیا اور بیکری کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوگئے ملزمان نے بیکری سے دو لاکھ ستر ہزار روپے نقدی اور ایل سی ڈی مالیتی 25000 روپےن جبکہ 12 بور رپیٹر بھی چھین لیا اور سفید کار میں فرار ہوگئے ۔ ۔ ۔ تھانہ الپہ کے علاقے جھوک وینسن میں خدا بخش کے گھر میں نقب لگا کر نامعلوم ملزمان نے نقدی اور طلائی زیورات کل مالیاتی 16 لاکھ 63 ہزارن لوٹ کرفرارہوگئے ۔ ۔ دریں اثناء او گجوہٹہ کے علاقے میں میں سمیع اللہ سے دو ملزمان نے اسلحہ کے زور پر 90 ہزار 800 روپے نقدی چھین لی ۔ اسی علاقہ میں ادریس سے دو مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر 80 ہزار روپے نقدی اور 30 ہزار روپے مالیتی موبائل فون چھین لیا ۔ ۔ ۔ قطب پور کے علاقے میں واقعہ مارکیٹ سے محمد شان سمیت16افراد کے موبائل فون نامعلوم چورلے اڑا ۔ تھانہ ذکریا کے علاقے شالیمار کالونی میں رضوان شہزاد کے میڈیکل سٹور کے تالے توڑ کر نامعلوم چور 90 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ دریں اثنا تھانہ شاہ شمس کے علاقے سے مبین اور توقیر تھانہ نیو ملتان کے علاقے سے جمشید علی اور شاہ رکن عالم کے علاقے سے حبیب کی موٹرسائیکل نامعلوم چورلے اڑے ۔

وارداتیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -