دائرہ دین پناہ ‘ 15 سے زائدپولیس اہلکاروں کا کاشتکار کے گھردھاوا ‘ خواتین پر تشدد ‘ اہل علاقہ کا احتجاج

دائرہ دین پناہ ‘ 15 سے زائدپولیس اہلکاروں کا کاشتکار کے گھردھاوا ‘ خواتین پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دائرہ دین پناہ(نامہ نگار)نواحی موضع ٹبہ غیرمستقل شرقی ،میاں بیوی میں مال چوری کاتنازع ،رٹ پٹیشن کے باوجودپولیس وردی میں ملبوس15سے زائدجوان کاشتکارکے گھرکادروازہ توڑکرگھس گئے،خاتون پرتشدد،بالوں (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

سے پکڑکرگھسیٹتے رہے،تفصیل کے مطابق دائرہ دین پناہ کے نواحی موضع ٹبہ غیرمستقل شرقی کے رہائشی غلام یاسین کھیانرہ نے کچھ عرصہ قبل اپنی اہلیہ اقبال بیگم کے تقریباً 4لاکھ مالیت کے جانور بیوی کی اجازت کے بغیرکوٹ ادومویشی منڈی میں فروخت کردیے جس پردونوں میاں بیوی میں جھگڑاہوگیا اس دوران خاتون نے15پرکال کی توپولیس کوٹ ادونے مویشی منڈی سے کچھ جانوربرآمدکرلیے تاہم پولیس نے دونوں میاں بیوی کے درمیان جانورامانتاًکھڑے کردیے،عورت کی طرف سے ایڈیشنل سیشن جج کوٹ ادوفوادعارف کی عدالت میں بھی کیس زیرسماعت ہے گزشتہ روزغلام یاسین کھیانرہ کے کہنے پرپولیس وردی میں ملبوس15سے زائدکوٹ ادوپولیس کے جوان اقبال بیگم کے دامادعبدالرشیدکے گھردروازہ توڑکرداخل ہوگئے اندرداخل ہونے سے منع کرنے پرعبدالرشیدکی اہلیہ نگینہ بی بی کوتھپڑمارے اوربالوں سے پکڑکرگھسیٹتے رہے اورامانتاًرکھی جانے والی ایک بکری بھی اٹھاکرلے گئے،چادراورچاردیواری کاتقدس پامال کرنے کے علاوہ خاتون پرتشددکرنے پراہل علاقہ نے پولیس کوٹ ادوکے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب،کشنرڈیرہ غازیخان،ڈی پی اومظفرگڑھ سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ۔

مطالبہ