مذاکرات صرف آزاد کشمیر پر ، راج ناتھ کی ایک اور بڑھک

  مذاکرات صرف آزاد کشمیر پر ، راج ناتھ کی ایک اور بڑھک

  

ہریانہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مودی سرکار کے جارحانہ عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ (بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

پاکستان کے ساتھ مذکراات مقبوضہ کشمیر پر نہیں بلکہ صرف آزاد کشمیر پر ہوسکتے ہیں۔ ہریانہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان سے مذاکرات صرف آزاد کشمیر پر ہوسکتے ہیں۔پاکستان کی درخواست پر مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر ہونیوالے سلامتی کونسل کے اجلاس پر بوکھلاہٹ کے شکار وزیر دفاع نے کہا پڑوسی ملک نے عالمی دروازے پر دستک دی ہے لیکن ہم مصروف عالمی قوتوں کو ایسے معاملے میں الجھانا نہیں چاہتے جسے ہم خود حل کر سکتے ہیں۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ آرٹیکل 370 کا خاتمہ کشمیر کی تعمیر اور ترقی کے لیے کیا گیا ہے جس سے وہاں کے شہریوں کے معیار زندگی میں مزید بہتری آئے گی۔واضح رہے اس سے قبل بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ایٹمی حملے میں پہل کرنے کی گیڈر بھبھکی لگا چکے ہیں۔

راج ناتھ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -