جشن آزادی سٹی پریڈ کا انعقاد، قومی ہیروز، لیجنڈ ز اور ممتاز شخصیات کی شرکت 

جشن آزادی سٹی پریڈ کا انعقاد، قومی ہیروز، لیجنڈ ز اور ممتاز شخصیات کی شرکت 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات وجنگلات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کمشنر کراچی افتخارشالوانی کی جانب سے منعقدہ جشن آزادی کراچی سٹی پریڈ2019  کا باضابطہ افتتاح کرتے ہوئے آئی آئی چندریگر روڈ سے سینٹ میری ویدرٹاور تک وا ک اور بگی کاسفرکی قیادت کی۔پریڈ کا مقصد جشن آزادی کی تقریبات کا دائرہ بڑھانا اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ جشن آزادی کی تقریبات میں شرکت اور صھت مند سرگرمیوں کا موقع فراہم کرنا ہے۔۔واک و پریڈ میں 3 بجے شروع ہوئی جس میں نامور لیجینڈز اصلاھ الدین، جاوید میانداداور فٹ بال سمیت دیگر کھیلوں کے  قومی ہیروز او لیجنڈز نے شر کت کی۔ ٹاور تک جگہ جگہ عوام نے شہریوں کا استقبال کیا۔ ان کے ہاتھوں میں قومی پرچم تھے شہریوں نے مختلف فلوٹس  میں دلچسی کا اظہار کیا ۔اس موقع پر گورنمنٹ کامرس کالج کے طلبہ نے بھی بھرپور شر کت کی۔ انھوں نے وطن سے محبت اور وطن کی خدمت کے عزم کے اظہار  او ر قومی اہمیت سے متعلق نعروں پر مشتمل پلے کارڈز اٹھا ررکھے تھے۔اسپورٹس مین، اسکاوٹس،سائیکلسٹس، ڈونکی کارٹس، پولس و رینجرز کی بینڈز،منی بسوں اور پرانی گاڑیوں کا قافلہ اور تمام داروں و تنظیموں کے نمائندوں بشمول صدر آرٹس کو  نسل احمد شاھ،شاھدہ پروین کیانی صدرپاکستان اسپورٹس وعلفیئر ایسوسیشن، سندھ اولمپکس ایسوسیشن،ضلعی و پولیس انتطامیہ ساؤتھ اور نوجوان، بچے، بوڑھے اور خواتین کی بڑ ی تعدادوپرنت و الیکٹرونک  میڈیا نے پریڈ میں بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاھ نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا  کہ آٓج اس پریڈ کا مقصد کراچی کی پرانی تاریخی وثقافتی اور سیاحتی حیثیت کو بحال کرنے کے ساتھ ساتھ جشن آذادی کے موقع پر کشمیر و کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی اور ان کی جدوجھد میں ہم آواز بننے اوان پر ہونے والے ہر ایک مظام پر ایک آواز ہوکرعالمی سطح و ہرسطح پر اجاگراور بلند کرنا ہے، انکے حقوق کے حاصلات اور دکھ و دردکو بانٹننے کیلیے پاکستانی عوام بھی ساتھ ہے۔ صوبائی وزیر بلدیات ناصرحسین شاہ نے کہا کہ جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں جشن آزادی سٹی پریڈ کا انعقاد جو کراچی میں پہلی بار منعقد کی گئی ہے ایک اچھی کوشش ہے انھوں نے کمشنر کراچی کے اس اقدام کی تعریف کی اور کہا کہ  اس سے قومی جذبہ اجاگر ہوا ہے۔ پاکستان کے استحکام اور وقار کے لئے پاکستان کے عوام متحد ہیں اورقومی امور پر ہم سب ایک ہیں۔ انھوں نے کشمیر ی عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لئے پاکستان کے عوام بلا کسی امتیاز کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔کمشنر کراچی افتخار  شالوانی نے کہا کہ  جشن آزادی سٹی پریڈ  جشن آزادی تقریبات کی اہم تقریب ہے۔ جو جشن آزادی کی دس روزہ تقریبات کے سلسلہ مین منعقد کی گئی ہے۔ کمشنر نے اعلان کیا کہ ہر سال جشن آزادی  سٹی پریڈ منعقد کی جائے گی۔ اس موقع پر پاکستان رینجرز اور سندھ پولیس کے بینڈ نے حصہ لیا۔ پریڈ میں مختلف  بگھیوں میں لیجنڈز اور مختلف شعبوں کی نمایاں شخصیات موجود تھیں۔ مختلف کھیلوں کے ہیروز بھی سان بھگیوں میں موجود تھے  جاوید میاں داد،  اصلاح الدین اور دیگر  بھی موجو د تھے۔ پریڈ میں سائکلسٹس،  موٹر سائکلسٹس، جمناسٹک، کراٹے،ار مختلف کھیلوں کے فلوٹس نکالے گئے۔۔ پریڈ کے موقع سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے  گئے ٹریفک پولیس ٹریفک کے خصوصی انتظامات کئے۔۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -