لیا قت آ باد میں پہلی ”میمن موبائل مار کیٹ“ کا افتتاح کر دیا گیا

لیا قت آ باد میں پہلی ”میمن موبائل مار کیٹ“ کا افتتاح کر دیا گیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیا قت آ باد میں پہلی”میمن موبائل مار کیٹ“  کا افتتاح کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لیا قت آ باد کے عوام کو اب ہر قسم کے موبائل فون خر یدنے کے لیے دور جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ گزشتہ شب پہلی بار لیا قت آ باد5 نمبر میں ”میمن موبائل مار کیٹ“  کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔ ”میمن موبائل مار کیٹ“  کے 75 دکاندار شہر یوں کو اپنی جانب راغب کرنے میں کامیاب ر ہے۔ افتتاح کے موقع پر لیاقت آ باد کے عوام کی ایک بڑی تعداد نے ”میمن موبائل مار کیٹ“ کا رخ کیا اور رات گئے تک موبائل فون کی خریداری میں مصروف نظر آ ئے جب کہ نامور کا میڈ ین سلیم آ فر یدی شکیل صدیقی، شہنی عظیم،ذاکر مستانہ اور ان کی ٹیم سمیت شوبز سے وابستہ شخصیات نے تقریب میں شر کت کر کے محفل میں چار چاند لگا دیے۔ ”میمن موبائل مار کیٹ“ کا افتتاح و فاقی وزیر برائے انفار میشن ٹیکنالوجی و متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے کنوینر ڈ اکٹر خالد مقبول صدیقی نے کیا۔ اس موقع پر ”میمن موبائل مار کیٹ“  آنے والوں کو کوپن کے ذ ریعے قراندازی کر کے  موبائل فون،موٹر سائیکل، اے سی،ٹی وی، ایل ای ڈی، استری،فریزر سمیت بیشتر انعامات سے بھی نوازہ گیا۔ اس موقع پر ”میمن موبائل مار کیٹ“  کے سی ای او نوید میمن نے کہا کہ فروخت ہونے والی 5دکانوں کی رقم لیاقت آ باد کے غریب و مستحق طلبہ و طالبات پر خرچ کی جائے گی کیوں کہ بہتر کاروبار کے لیے بہترتعلیم کا ہونا بھی بہت ضروری ہے۔ انہوں نے لیاقت آ باد کے عوام سے اپیل کی کہ وہ ”میمن موبائل مار کیٹ“  کو زیادہ سے زیادہ پروموٹ کر یں، عوام کے تعاون سے ہی مار کیٹیں کامیاب ہوتی ہیں۔ نوید میمن کا مز ید کہنا تھا کہ دور حاضر میں موبائل فون تقریباًہر ایک انسان کی ضرورت بنا ہوا ہے۔قبل ازیں و فاقی وزیر برائے انفور میشن ٹیکنالوجی و متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے کنوینر ڈ اکٹر خالد مقبول صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت آ باد کے عوام کو پہلی ”میمن موبائل مار کیٹ“  کے قیام پر مبارک باد دی اور کہا کہ آج لیاقت آ باد کے عوام کے لیے کاروبار کے نئے دروازے کھلے ہیں، لیاقت آ باد ”میمن موبائل مار کیٹ“ کے قیام سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا اور میں امید کر تا ہوں کہ میرے حلقے کے عوام”میمن موبائل مار کیٹ“ کو ہر قسم سے سورٹ کر یں گے۔ 

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -