اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز کی پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کیلئے درخواست

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز کی پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کیلئے درخواست

  

لاہور(نیٹ نیوز)مصباح الحق اور نیوزی لینڈ کے سابق کوچ مائیک ہیسمین کی طرح ڈین جونز بھی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی دوڑ میں شامل ہوگئے۔خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز اسلام ا?باد یونائیٹڈ کی کوچنگ کے فرائض بھی ڈین جونز کے پاس ہی ہیں جن کی کوچنگ میں یہ 2 مرتبہ چیمپیئن بننے میں بھی کامیاب ہوئی۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے پر غور شروع کردیا تھا۔پی سی بی نے کرکٹ کمیٹی کی سفارشات منظور کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، باؤلنگ کوچ اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لڈن کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔اس فیصلے کے بعد پی سی بی نے ہیڈکوچ سمیت بیٹنگ کوچ اور باؤلنگ کوچ کے عہدے کے لیے اشتہار دے دیا تھا۔ذرائع کے مطابق سابق کپتان مصباح الحق، نیوزی لینڈ کے سابق کوچ مائیک ہیسمین اور ڈین جونز ہیڈ کوچ کے عہدے کی دوڑ میں شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -