جوکووچ کو شکست، گوفن اور مدودوف فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے
واشنگٹن (اے پی پی) عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ شکست کے بعد سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے، ڈیوڈ گوفن اور ڈینل مدودوف فتوحات برقرار رکھتے ہوئے فائنل میں پہنچ گئے۔ اتوار کو امریکا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز سیمی فائنلز میں روسی کھلاڑی ڈینل مدودوف نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سربین کھلاڑی جوکووچ کو زبردست مقابلے کے بعد 3-6، 6-3 اور 6-3 سے شکست دے کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔
بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن نے فرانس کے رچرڈ گیسکوئٹ کو 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ گوفن اور مدودوف کے درمیان فائنل آج پیر کو کھیلا جائے گا۔