علیزے شاہ کے ڈرامے کا ٹائٹل تبدیل ہونے پر شائقین ناراض

 علیزے شاہ کے ڈرامے کا ٹائٹل تبدیل ہونے پر شائقین ناراض

  

لاہور(فلم رپورٹر)تیزی سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ پر لاکھوں دل توڑنے کا الزام لگایا گیا ہے۔علیزے شاہ ان دنوں مختلف پراجیکٹ کررہی ہیں لیکن نجی ٹی وی سے نشر ہونے والا ان کا ڈرامہ’کن فیکون‘ بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔مومل انٹرٹینمنٹ کے اس ڈرامے کے ڈائریکٹر الیاس کشمیری ہیں۔ڈرامے میں زرنش خان اور عمران عباس سمیت نامور فنکار کام کررہے ہیں۔ ڈرامے کی سات اقساط نشر کی جاچکی ہیں۔ ناظرین کو اس وقت شدید حیرت ہوئی جب اس کی ساتویں قسط آن ایئر ہوئی تو ڈرامے کا ٹائٹل ہی تبدیل تھا جس کے بارے میں نجی ٹی وی کی انتظامیہ نے کوئی وضاحت پیش نہیں کی۔ اب اس ڈرامے کا نام”جو تو چاہے“ رکھا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر بہت سے افراد نے علیزے شاہ سمیت دیگر فنکاروں کو میسج کرکے بتایا کہ نام کی تبدیلی کی وجہ سے وہ ڈرامہ نہیں دیکھ سکے جبکہ اس بارے میں ذرائع نے بتایا کہ”کن فیکون“ پر بہت سے لوگوں نے اعتراض کیا تھا جس کی وجہ سے نام تبدیل کردیا گیا۔

مزید :

کلچر -