معروف میک اپ آرٹسٹ ظہیر بابر کی شادی،نامور فنکاروں کی شرکت

  معروف میک اپ آرٹسٹ ظہیر بابر کی شادی،نامور فنکاروں کی شرکت

  

لاہور(فلم رپورٹر)کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف میک اپ آرٹسٹ اور ہیئر سٹائلسٹ ظہیر بابر نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا ہے۔ ظہیر بابر کی شادی گزشتہ رات انجام پائی جس میں فنکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں ڈائریکٹر احتشام الدین، اذان سمیع خان،مانی،حرا، ہانیہ عامر اور ماہرہ خان سمیت بہت سے دیگر افراد شامل ہیں۔ظہیر بابر نے ان کی زیادہ تر تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آج میرے یار کی شادی ہے۔

مزید :

کلچر -