پرائڈ آف پرفارمنس کی خوشی میں غلام محی الدین کے اعزاز میں تقریب ہوگی

 پرائڈ آف پرفارمنس کی خوشی میں غلام محی الدین کے اعزاز میں تقریب ہوگی

  

 لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار غلام محی الدین کو حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ دینے کے اعلان پر شوبز حلقوں نے خیرمقدم کیا ہے حکومت پاکستان نے غلام محی الدین کو پاکستان فلم انڈسٹری میں نمایاں فنی خدمات اور سماجی سرگرمیوں کے اعتراف میں ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے, وہ اپنا ایوارڈ 23مارچ 2020ء میں وصول کریں گے. غلام محی الدین نے اپنا فلمی سفر شباب فلمز کی فلم ”میرا نام ہے محبت“ سے کیا تھا اب تک ان کے کریڈٹ پر سو سے زائد اردو اور دو سو سے زائد پنجابی فلمیں ہیں غلام محی الدین نگار ایوارڈ, گریجویٹ ایوارڈ, بولان ایوارڈ,کیلیفورنیا میئر کی جانب سے ایوارڈ کے علاوہ سینکڑوں ایوراڈ اور اعزازات لے چکے ہیں شوبز حلقوں نے غلام محی الدین کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ ملنے پر انہیں مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ غلام محی الدین پاکستان شوبز کے وہ آرٹسٹ ہیں جہنوں نے ہمیشہ اپنے کام سے انصاف کیا ہے انہیں حکومت پاکستان نے یہ ایوارڈ دے کر اس ایوارڈ کی عزت بڑھا دی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ”کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان“ جلد ہی غلام محی الدین کے اعزاز میں بڑی تقریب منعقد کرے گی جس میں ان کی فنی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا جس کا با ضابطہ اعلان چند روز تک کیا جائے گا۔

مزید :

کلچر -