عفت عمر کا پہلا ڈیجیٹل شو نجم سیٹھی کے یوٹیوب چینل سے شروع

عفت عمر کا پہلا ڈیجیٹل شو نجم سیٹھی کے یوٹیوب چینل سے شروع

  

لاہور(فلم رپورٹر)عفت عمر کا پہلا ڈیجیٹل شو ”it say with iffat omar“شروع ہوگیا ہے جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ اس شو کو بہت پسند کیا گیا ہے۔عفت عمر کا یہ شو نجم سیٹھی کے آفیشل یو ٹیوب چینل سے نشر کیا جاتا ہے۔شو میں نعمان اعجاز کا انٹرویو نشر کیا گیا۔عفت عمر ماضی کی مقبول ماڈل اور اداکارہ ہیں جو کئی شوز کی میزبانی بھی کرچکی ہیں تاہم چند سالوں سے انہوں نے اداکاری کم کردی ہے اور اب ان کی توجہ میزبانی کی طرف ہے۔وہ پی ٹی وی لاہور مرکز کے شو’ورثہ‘ کی میزبانی بھی کررہی ہیں۔اس بارے میں عفت عمر کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل دور میں کسی سے پیچھے نہیں رہ سکتی اس لئے شو شروع کیا ہے۔

مزید :

کلچر -