امریکہ کی جانب سے ہواوے کوامریکی تکنیکی آلات کی خریداری کے لائسنس میں 90 روز کی توسیع کا امکان

  امریکہ کی جانب سے ہواوے کوامریکی تکنیکی آلات کی خریداری کے لائسنس میں 90 ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(آن لائن) امریکا کی وزارت تجارت کی جانب سے چینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ہواوے کو امریکی کمپنیوں سے تکنیکی مصنوعات کی خریداری کے لیے حاصل عارضی لائسنس میں 90 روز کی توسیع کا امکان ہے۔معاملے سے واقف ذرائع کے مطابق امریکی محکمہ تجارت اس بات پر غور کررہا ہے کہ ہواوے کو اپنے صارفین کو بہتر کمیونیکیشن سہولیات کی فراہمی جاری رکھنے کے لیے امریکی کمپنیوں سے تکنیکی آلات کی خریداری کے عارضی اجازت نامے میں مزید 90 روز کی توسیع کردی جائے۔اس سے قبل ہواوے کو امریکی کمپنیوں سے تکنیکی آلات کی خریداری کا 90 روزہ لائسنس مئی میں فراہم کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ہواوے کے مصنوعات کی خریداری کے لیے لائسنس میں 3ماہ کی توسیع ہوگئی تو اسے بالخصوص دیہی امریکی علاقوں میں واقع اپنے صارفین کو کمیونیکیشن سہولیات کی بہتر انداز میں فراہمی جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔موجودہ عارضی خریداری لائسنس کی مدت آج (19 اگست کو) ختم ہورہی ہے۔

مزید :

کامرس -