پٹرول اور ڈیزل کی ملکی پیداوار  میں رواں سال  تیزی سے  اضافہ ہوا،عراقی وزارت تیل

  پٹرول اور ڈیزل کی ملکی پیداوار  میں رواں سال  تیزی سے  اضافہ ہوا،عراقی ...

  

بغداد (اے پی پی)عراق کی وزارت تیل نے کہا ہے کہ رواں سال پٹرول اور ڈیزل  کی ملکی پیداوار میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2019 ء کے دوران پٹرول اور ڈیزل کی پیداوار میں تیزی سے اضافہ ہوا،رواں سال  پٹرول کی  پیداوار بڑھ کر 14.29  ملین لیٹر یومیہ جبکہ ڈیزل 11.23  ملین لیٹر یومیہ تک پہنچ چکا ہے۔ 2018 ء کے دوران پٹرول اور ڈیزل کی اوسط یومیہ پیداوار بالترتیب 11.485  اور 7.84  ملین لیٹر یومیہ رہی تھی۔انھوں نے کہا کہ پٹرول و ڈیزل کی پیداوار میں اضافے کی اہم وجہ ملکی ریفائنریوں کی کارکردگی میں اضافہ ہے، ان میں سے بعض کی داعش کے ہاتھوں تباہی کے بعد تعمیر نو کی گئی ہے۔یاد رہے کہ عراق اپنے پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار کا اکثر حصہ ملکی ضروریات پر ہی صرف کردیتا ہے۔

مزید :

کامرس -