کاشتکار گاجرکی اچھی پیداو ار کیلئے گہری زرخیز  میرازمین کا انتخاب کریں‘محکمہ زراعت

کاشتکار گاجرکی اچھی پیداو ار کیلئے گہری زرخیز  میرازمین کا انتخاب ...

  

قصور (اے پی پی)محکمہ زراعت نے شیڈول کے مطابق کاشت کے ذریعے گاجرکی اچھی پیداو ار کیلئے گہری زرخیز میرازمین کے انتخاب کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کاشتکار گاجرکی اگیتی کاشت اور اچھی پیداوار کیلئے ایسی گہری زرخیز میرازمین کا انتخاب کریں جس میں پانی کے نکاس کا مناسب انتظام نہ ہو۔ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ گاجر کی کاشت کیلئے زمین کو تین سے چار مرتبہ ہل چلانے کے بعد سہاگہ دیتے ہوئے اچھی طرح تیار کرلیناچاہئیے اور اس میں 10 سے 15ٹن گوبرکی گلی سڑی کھاد فی ایکڑ بھی ملا دینی چاہئیے تاکہ اس کی زرخیزی میں اضافہ ہوسکے۔انہوں نے بتایا کہ زمین کو 2دفعہ راؤنی دیکر مناسب وتر حالت میں رکھناچاہئیے اورزمین کی تیاری کے وقت 2بوری ڈی اے پی اور ایک بوری پوٹاش بھی فی ایکڑ ڈال کر آبپاشی کردینی چاہئیے۔

 انہوں نے بتایا کہ گاجر کی کاشت کیلئے جڑی بوٹیوں سے پاک 6 سے 8کلوگرام فی ایکڑ بیج کا استعمال شاندار فصل کا ضامن ہوسکتاہے۔

مزید :

کامرس -