بھارت سے تجارت بند کرکے درست سمت قدم اٹھایا گیا‘میاں خرم الیاس 

  بھارت سے تجارت بند کرکے درست سمت قدم اٹھایا گیا‘میاں خرم الیاس 

  

لاہور(این این آئی)چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن میاں خرم الیاس نے حکومت کی طرف سے بھارت سے تجارت بند کرنے کے فیصلہ کو سراہتے ہوئے اسے درست سمت قدم قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت سے تجارت سے ہمیشہ پاکستان کو نقصان رہا بھارت کی مصنوعات کی محدود منڈی ہے لیکن پاکستان بھارت تجارت میں ہمیشہ بھارت کی تجارت زیادہ رہی اور پاکستان کی بھارت کو تجارت نہ ہونے کے برابر تھی اس طرح بھارت سے تجارت میں ملکی زرمبادلہ زیادہ استعمال ہونے سے ملک کو اس کا کوئی فائدہ نہیں تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر وائس چیئرمین حافظ عمران حمید، وائس چیئرمین مہوش احمد کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں خرم الیاس نے کہا کہ بھارت زرعی مصنوعات پاکستان درآمد کرکے ایک منصوبے کے تحت پاکستانی زراعت کو نقصان پہنچا رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ بھارت سے تجارت بند ہونے سے مقامی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہوگا اور مقامی انڈسٹریز ترقی کرینگی انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس ہر چیز موجود ہے اس لیے بھارت سے تجارت بند ہونے سے اسے نقصان نہیں ہوگا ایک اندازے کے مطابق بھارت سے بھارت سے 2ارب ڈالر کی مجموعی تجارت ہوتی ہے تجارت بند ہونے سے زرمبادلہ کی بچت کے ساتھ ساتھ بھارتی برآمندکنندگان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ ے گا۔

مزید :

کامرس -