کابل دھماکے میں پاکستانی ملوث ہونے کا پراپیگنڈا بے بنیاد، ترجمان دفتر خارجہ 

  کابل دھماکے میں پاکستانی ملوث ہونے کا پراپیگنڈا بے بنیاد، ترجمان دفتر ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے کابل دھماکے میں کسی بھی پاکستانی کے ملوث ہونے کا پراپیگنڈا مسترد کردیا۔خیال رہے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب افغان دارالحکومت کابل میں ایک شادی کی تقریب کے دوران خود کش حملہ ہوا تھا جس میں 63 افراد جاں بحق اور 180 زخمی ہوئے تھے۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے میڈیا کو جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ داعش نے کرایا، پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق خود کش حملہ آور پاکستانی شہری تھا، داعش کا نام نہاد اور بے بنیاد دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے۔ پاکستان نے دہشتگردی کےخلاف کامیاب کارروائیاں کی ہیں اور علاقائی امن و سلامتی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ

مزید :

صفحہ اول -