میگا منی لانڈرنگ کیس، آصف زرداری اور فریال تالپور کیخلاف ضمنی ریفرنس تیار 

  میگا منی لانڈرنگ کیس، آصف زرداری اور فریال تالپور کیخلاف ضمنی ریفرنس تیار 

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کیخلاف میگا منی لانڈرنگ کیس میں ضمنی ریفرنس تیار کر لیا۔ ریفر نس میں دونوں کے بیانات اور دوران تفتیش حاصل ہونیوالے اہم ترین شواہد شامل ہیں۔نیب ذرائع کے مطابق ضمنی ریفرنس آصف زردا ری اور فریال تالپور سے تفتیش کی روشنی میں تیار کیا گیا ہے۔ ضمنی ریفرنس دائر ہونے کے بعد ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ زرداری اور فریال تالپور کے بیانات جبکہ نئے اہم ترین شواہد ریفرنس کا حصہ ہیں۔میگا منی لانڈرنگ کیس ایف آئی اے کراچی سے نیب کو منتقل ہوا تھا۔ احتساب عدالت ابتدائی چالان پر آصف زرداری سمیت 30 ملزمان کیخلاف ٹرائل کر رہی ہے۔ نیب نے اس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کو گرفتار کیا تھا۔

ضمنی ریفرنس تیار

مزید :

صفحہ اول -