حکومت کا سالانہ نتیجہ تمام مضامین میں فیل، کہاں گئیں 1کروڑ نوکریاں؟ مسلم لیگ (ن)

    حکومت کا سالانہ نتیجہ تمام مضامین میں فیل، کہاں گئیں 1کروڑ نوکریاں؟ مسلم ...

  

اسلام آباد،نارووال (سٹاف رپورٹر، نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے حکومت کی ایک سالہ کار کر دگی پر وائٹ پیپر جاری کر نے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کو بیان کرنے کیلئے کوئی وزیر موجود تھا،وزیر اعظم مفرور ہیں،ایک سال میں ریکارڈ سات ہزار چھ سو ارب روپے کے قرضے لیے گئے،کس کی جیب میں راتوں رات پیسہ گیا،پاکستان خطے کا دوسرا مہنگا ترین ملک بن چکا ہے،چھ سو بلین کا ٹیکس وصولیوں میں خصارہ ہے،کدھر گئے پچاس لاکھ گھر اور ایک کڑوڑ نوکریاں، یہ بھی بتا دیتے ایک سال میں وزیر اعظم ہاؤس یونیورسٹی میں کتنے بچوں کو داخلے ملے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب اور سینیٹر مصدق ملک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ پاکستان کی عوام کا ووٹ چوری ہوئے ایک سال ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نالائق حکمرانوں کو مسلط ہوئے ایک سال ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کو بیان کرنے کیلئے کوئی وزیر موجود تھا،وزیر اعظم مفرور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بچے کو پتہ ہو کہ وہ سارے مضامین میں فیل ہو تو وہ رپورٹ کارڈ لینے نہیں آتا۔ انہوں نے کہاکہ نالائق وزیر اعظم سارے مضامین میں فیل ہیں۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ یہ ٹیم تحریک انصاف کی نہیں ہے، تحریک انصاف کی ٹیم اسد عمر چیئر کر رہے تھے، اسد عمر کو پہلے ہی سال میں ہٹا دیا گیا، تحریک انصاف کی پوری رپورٹ کارڈ لال رنگ کی ہے، لال رنگ خطرے کی علامت ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)نے فیصلہ کیا ہے کہ وائٹ پیپر جاری کیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ شرح سود ایک سال میں 5.25 فیصدسے 13.25 فیصد ہے،سرکاری اخراجات میں اٹھارہ فیصد اضافہ ہوا ہے، ایک سال کے اندر روپیہ کی قیمت میں 33% کمی آئی۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ حکومت کی کارکردگی انڈے، کٹے مْرغیاں اور بکریاں ہیں، یہی بتا دیتے کہ ایک سال میں کتنے انڈے، کٹے اور مْرغیاں دی ہیں، ایک سال میں حکومتی اخراجات میں گیارہ بلین کا اضافہ ہوا، ایک سال میں سٹاک ایکسچینج میں 32 فیصد کمی آئی، بیرون ملک کی سرمایہ کاری ایک سال میں آدھی ہوچکی ہے۔دریں اثنا مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری و سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایک سال میں پاکستان بدلا ہے 10 لاکھ افراد بے روز گار ہو چکے ہیں، مہنگائی نے لوگوں کو خودکشیاں کرنے پر مجبور کردیا ہے،نیا پاکستان عوام کیلئے ایک خواب بن چکاہے، سی پیک کے منصوبے کو کولڈ سٹوریج میں ڈال دیا گیا ہے،ترقیاتی منصوبے رک چکے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے نارووال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ لوگ مہنگائی سے اپنا گھر بنانے سے عاجز آ چکے ہیں، سکالر شپ ختم ہو چکی ہے، اسٹاک مارکیٹ،زراعت اور صنعت بند ہو چکی ہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ پی ٹی آئی نے 72 سالہ کا بڑا فراڈ کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ 2 سو ارب جو باہر پڑے ہیں لیکر آؤں گا۔ وزیر اعظم کہتے تھے کہ 3 ہزار ارب کی روانہ کرپشن ہوتی تھی، اب ایماندار لوگوں کے آنے سے وہ 3 ہزار ارب اب کہا جاتے ہیں؟۔انہوں نے کہاکہ 15 ہزار ارب کے نئے ٹیکس لگائے، عمران خان نے اتنا ٹیکس بھی اکٹھا نہیں کیا جتنا ہم نے آخری سال کیا تھا،یہ حکومت قرضوں کا ورلڈ کپ جیت کر آئی ہے۔ بھارت نے وہ کام جو وہ 72 سالوں میں نہیں کیا۔پاکستان کے فضائی حدود کراس کی، کشمیر کو غصب کرنے کا عمل کیا یہ دونوں کام عمران خان کی کمزور پالیسوں کی وجہ سے ہوئی۔

مسلم لیگ (ن)

مزید :

صفحہ اول -