نیب کے قیدیوں سے ملاقاتیں محدود جیل سپرنٹنڈنٹس کو نئی ہدایات جاری

    نیب کے قیدیوں سے ملاقاتیں محدود جیل سپرنٹنڈنٹس کو نئی ہدایات جاری

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے تمام جیل سپرنٹنڈنٹس کو نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں جس کے بعد نیب کے تمام قیدیوں سے ملاقاتیں محدود کردی گئیں ہیں جبکہ جیل میں صرف اہلخانہ کے پانچ افراد ملاقات کرسکیں گے۔جیل حکام کے مطابق کسی کزن یا رشتہ دار کو قیدی سے ملاقات کی اجازت نہیں ہوگی، اس کے ساتھ ساتھ قیدیوں کی ملاقاتوں کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کے قیدیوں سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ محکمہ داخلہ اور نیب کو ارسال کی جاتی ہے، آئی جی جیل شاہد سلیم بیگ کی ہدایت پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر جیل سپرنٹنڈنٹ سے ہفتہ وار رپورٹ تیار کرواتے ہیں۔

ملاقاتیں محدود

ٌٌٌ

مزید :

صفحہ اول -