شہیدکمانڈو نائب صوبیدار احمد خان فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

 شہیدکمانڈو نائب صوبیدار احمد خان فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

  

اٹک  (مانیٹرنگ ڈیسک) کشمیر کے کیل سیکٹر بارڈر پر شہید ہونے والے ایس ایس جی کے نائب صوبیدار احمد خان شہید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔بزدل دشمن بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے اپنی زندگی پاکستان پر قربان کرنے والے نائب صوبیدار احمد خان شہید کی نماز جنازہ آبائی علاقے تحصیل اٹک کے ڈھوک اکبری میں ادا کی گئی جس میں فوجی و سول افسران، سیاسی رہنماؤں اوراہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شہید احمد خان کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا گیا۔احمد خان شہید 1979میں یونین کونسل بولیانوال کے گاؤں سقہ آباد کی ڈھوک اکبری میں پیدا ہوئے، 1998 میں پاک آرمی میں ملازمت اختیار کی۔ 2002 میں ایس ایس جی میں شامل ہوئے اور شہادت کے وقت وہ ایس ایس جی کمانڈو نائب صوبیدار تھے۔17 اگست کو سحری کے وقت کشمیر کے کیل باڈر پر شہید ہونیوالے احمد خان شہید کے ورثاء میں بیوہ، دو بیٹیاں اور تین بیٹے ہیں۔ احمد خان شہید کے پانچ بھائی ہیں، ایک بھائی پاک فوج اورایک ریسکیو1122 میں ہے۔ ان کے والدین فوت ہو چکے ہیں۔

نماز جنازہ 

مزید :

صفحہ اول -