اپوزیشن کی اے پی سی آ ج، ایجنڈے میں مسئلہ کشمیر سرفہرست، شہباز شریف، بلاول شرکت نہیں کریں گے

    اپوزیشن کی اے پی سی آ ج، ایجنڈے میں مسئلہ کشمیر سرفہرست، شہباز شریف، ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن نے آل پارٹیز کانفرنس کا ایجنڈاجاری کردیاہے، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اے پی سی کے ایجنڈے پر سر فہرست ہوگی۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی اے پی سی آج گیارہ بجے ہوگی مولانا فضل الرحمن قیادت کریں گے۔اے پی سی میں مقبوضہ کشمیرسے متعلق حکمت عملی طے کی جائیگی اور چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔آل پارٹیز کانفرنس میں موجودہ صورتحال اور آئندہ کے حوالے سے مشاور ت اور لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کمر درد کی وجہ سے اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے۔ شہباز شریف کی کمر میں شدید درد ہے جس پر ڈاکٹرز نے ان کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگ زیب کے مطابق شہباز شریف کمر میں تکلیف کے باعث مولانا فضل الرحمن کی جانب سے بلائی گئی اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جشن آزادی پر کمر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے شہباز شریف کو ڈاکٹر نے مکمل آرام کی ہدایت کی ہے تاہم پارٹی کے سینئر قائدین پر مشتمل وفد کل اے پی سی میں شرکت کرے گا، قومی اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف، سیکریٹری جنرل احسن اقبال اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق وفد میں شامل ہوں گے۔دوسری طرف پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو بھی اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے، انکی جگہ پیپلز پارٹی کا وفد اے پی سی میں شریک ہوگا۔،وفد میں نیئر بخاری، یوسف رضا گیلانی، شیری رحمن اور اورفرحت اللہ بابر شامل ہیں۔

اے پی سی

اسلام آباد(صباح نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے جمعیت علما ئے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اچانک ملاقات کی، بلاول سے ملاقات کیلئے اتوار کی شب مولانا فضل الرحمن زرداری ہاؤس پہنچ گئے۔ ملاقات میں آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے مشاورت کی۔دونوں راہنماؤں میں مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

مولانافضل الرحمن ملاقات

مزید :

صفحہ اول -