چین نے بھارتی دلائل مسترد کر دیئے، وزیر خارجہ، شاہ محمود کا مودی کو مقبوضہ کشمیر میں ریفرنڈم کا چیلنج

    چین نے بھارتی دلائل مسترد کر دیئے، وزیر خارجہ، شاہ محمود کا مودی کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے پر چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اپنے اسA فیصلے کی مقبولیت جاننا چاہتے ہیں تو سری نگر میں عوامی ریفرنڈم کروا لیں۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ‘اگر ہندوستان سمجھتا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ اپنے فلاح و بہبود کے لیے کیا ہے تو میں چیلنج کرتا ہوں کہ مودی صاحب آپ کرفیو اٹھائیں اور پورے کشمیر کی قیادت ماضی میں آپ کیساتھ مل کر حکومت بنانے والی جماعتوں محبوبہ مفتی، عمر عبداللہ اور حریت قیادت میرواعظ، سید علی گیلانی، یاسین ملک اور لون صاحب کو بلائیں۔ان کا کہنا تھا کہ سری نگر میں جس جگہ آپ مناسب سمجھتے ہیں وہاں کھلا میدان لگائیں، لوگوں کو رکاوٹ نہ ڈالیں اور مقبوضہ کشمیر میں ایک ریفرنڈم کروا لو پھر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ میں پاکستانی قوم کومبارک باد دیتاہوں کہ میرے چین جانے کے بعد بھارتی وزیر خارجہ بھی چین گئے اور ہمارے خلاف بھارتی وزیرخارجہ نے چین میں د و دلائل دیئے، ان کی پہلی د لیل یہ تھی کہ ہمارا آئین ہے، ہم نے تبدیلی کی اور اس پر پاکستان کیوں سیخ پاہے؟دوسری دلیل یہ دی گئی کہ یہ تبدیلی ہم نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی بہتری کیلئے کی ہے، چین نے بھارت کے ان دونوں دلائل کو مسترد کردیا۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مودی کے فیصلوں کے خلاف بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں، اجمیر شریف کے سجادہ نشین نے اپنے بیان میں کہاہے کہ وہ خود کو بھارت میں غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مودی کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آگیاہے، مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے بھارت میں مسلمان، عیسائی اوردلت عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدام کو پاکستانی قوم نے مسترد کردیاہے، مقبوضہ کشمیر کوعالمی برادری نے متنازعہ علاقہ تسلیم کیاہے۔
وزیرخارجہ

مزید :

صفحہ اول -