مودی کاچہرہ بے نقاب،چین نے کشمیر سے متعلق بھارتی دلائل مسترد کر دیئے: وزیر خارجہ 

مودی کاچہرہ بے نقاب،چین نے کشمیر سے متعلق بھارتی دلائل مسترد کر دیئے: وزیر ...

  

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ میں پاکستانی قوم کومبارک باد دیتاہوں کہ میرے چین جانے کے بعد بھارتی وزیر خارجہ بھی چین گئے اور ہمارے خلاف بھارتی وزیرخارجہ نے چین میں د و دلائل دیئے، ان کی پہلی د لیل یہ تھی کہ ہمارا آئین ہے، ہم نے تبدیلی کی اور اس پر پاکستان کیوں سیخ پاہے؟دوسری دلیل یہ دی گئی کہ یہ تبدیلی ہم نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی بہتری کیلئے کی ہے، چین نے بھارت کے ان دونوں دلائل کو مسترد کردیا۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مودی کے فیصلوں کے خلاف بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں، اجمیر شریف کے سجادہ نشین نے اپنے بیان میں کہاہے کہ وہ خود کو بھارت میں غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مودی کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آگیاہے، مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے بھارت میں مسلمان، عیسائی اوردلت عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدام کو پاکستانی قوم نے مسترد کردیاہے، مقبوضہ کشمیر کوعالمی برادری نے متنازعہ علاقہ تسلیم کیاہے۔

وزیرخارجہ 

مزید :

صفحہ اول -