بھارتی فوج کاکشمیریوں پرتشدد افسوسناک،جاوید میانداد

 بھارتی فوج کاکشمیریوں پرتشدد افسوسناک،جاوید میانداد

  

   کراچی (آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد بھارتی مظالم کے خلاف پھٹ پڑے‘ جو کچھ بھارت میں ہورہا ہے وہ ناقابل قبول ہے کشمیری مسلمانوں پرمظالم بہت افسوسناک ہے۔ پورا پاکستان”کشمیر بنے گا پاکستان“ کے ایجنڈے پر متفق ہے اتوار کے روز قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاویدمیاں داد نے کشمیریوں پرہونے والے بھارتی مظالم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کو دکھانا چاہتے ہیں کہ پورا پاکستان ایک ایجنڈے پر ہے کشمیر بنے گا پاکستان‘ پاکستان زندہ باد۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم بہت افسوسناک ہیں ایک مسلمان پر بیس‘ بیس بھارتی غنڈوں کا گروہ حملہ کردیتا ہے جو کچھ بھارت میں ہورہا ہے وہ ناقابل قبول ہے۔

جاوید میانداد 

مزید :

صفحہ اول -