اصل قربانی اللہ کی راہ میں سب کچھ قربان کرنے کا نام ہے: حافظ نعیم الرحمن 

    اصل قربانی اللہ کی راہ میں سب کچھ قربان کرنے کا نام ہے: حافظ نعیم الرحمن 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے کہ قربانی اللہ کے نزدیک محبوب ترین عمل ہے، اصل قربانی یہی ہے کہ اللہ کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کردیا جائے اور ہر طرح کے حالات میں حق و سچ کا ساتھ دیں،باطل کے خلاف آواز بلند کریں،دین کی خاطر اللہ کے حکم کو بجا لانے کے لیے عزیز ترین چیز قربان کردینا یہی دراصل قربانی ہے، معاشرے کے اندر خیر کی قوتو ں کو اکٹھا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،جماعت اسلامی لسانیت وعصبیت اور فرقہ واریت پر یقین نہیں رکھتی،یہ سب کو جوڑنے والی جماعت ہے،جماعت اسلامی کا مقصد اللہ کے زمین پراللہ کے نظام کے نفاذ کی جدوجہد ہے اس کے لیے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی،جماعت اسلامی کا دست و بازو بنیں اورحق و سچ کا ساتھ دیں،ان شاء اللہ ایک دن آئے گا کہ حق کو فتح ضرور ملے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نور حق میں قصاب،مزدور اور ڈرائیورزکے اعزاز میں دیے گئے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سکریٹری کراچی عبد الوہاب،ڈپٹی سکریٹری راشد قریشی، چیف ایگزیکٹیو الخدمت سلیم اظہر، قاضی صدر الدین اور دیگربھی موجود تھے۔ استقبالیے میں محمد ابراہیم انصاری،محمد زید اور دیگر نے بھی اپنا تاثرات پیش کیے۔استقبالیے میں قصاب،مزدور اور ڈرائیورز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ دنیا میں تمام پیشے ہی اچھے ہیں لیکن جس پیشے میں محنت ہو وہ اللہ کے نزدیک زیادہ محبوب ہے،محنت مزدوری کرنے والے کو اللہ کا دوست قراردیا گیا ہے، ہمیں حق اور حلال طریقے سے کمانا چاہیئے اور اپنے بچوں کی حلال مال سے پرورش کرنی چاہیئے۔انسان اللہ کے نام پر حلال طریقے سے کمائے گا تو یقینا اس مال میں برکت بھی ہوگی اور محدود وسائل میں فراوانی ہوجائے گی۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی معاشرے میں انسانی فلاح و بہبود کے فرائض انجام دے رہی ہے، حالیہ بارشوں میں کے الیکٹرک کی مجرمانہ غفلت کے باعث کرنٹ لگنے سے 40سے زائد بچے،بوڑھے،جوان اور خواتین جاں بحق ہوئیں،کسی سیاسی پارٹی نے کے الیکٹرک کے خلاف بات نہیں کی لیکن واحد جماعت اسلامی ہے جس نے کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ لڑا اور مظلوموں کی دادرسی کی اور ہر طرح کی آئینی،قانونی اور جمہوری جدوجہد کی۔انہوں نے کہاکہ الخدمت گزشتہ کئی دہائیوں سے ملک و قوم کی خدمت کررہی ہے، ملک میں آنے والی قدرتی آفات ہوں یا سیلاب کبھی بھی عوام کی خدمت میں پیچھے نہیں رہی اورسب سے پہلے اور آگے بڑھ کر متاثرین کی بحالی اور امداد میں شریک ہوئی ہے الخدمت نے کراچی اور اندرون سندھ سمیت بلوچستان، خیبر پختونخواہ، پنجاب، آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کے پسماندہ علاقوں میں خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت بیرون ملک بھی خدمت کے کام کررہی ہے اور دنیا بھر میں اس کے کاموں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہ

مزید :

صفحہ اول -