"ہمارا قائد ہماراپاکستان"کے عنوان سے نایاب  اورنادرتاریخی تصاویر کی پشاورنشترہال  میں 19اگست سے21اگست تک نمائش کاانعقاد

    "ہمارا قائد ہماراپاکستان"کے عنوان سے نایاب  اورنادرتاریخی تصاویر کی ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزارت اطلاعات ونشریات کے تحت ریجنل آفس،ڈائریکٹریٹ آف الیکٹرانک میڈیااینڈپبلکیشنز"ہمارا قائد ہماراپاکستان"کے عنوان سے نایاب اورنادرتاریخی تصاویر کی پشاورنشترہال میں 19اگست سے21اگست تک نمائش کاانعقادکر رہاہے تاکہ نئی نسل کوتحریک پاکستان اورحصول پاکستان کیلئے دی گئی لازوال قربانیوں سے روشناس کیاجاسکے،تصویری نمائش کاافتتاح صوبائی وزیربرائے اطلاعات شوکت یوسفزئی آج بروزپیربووقت11بجے کریں گے۔ یاد رہے کہ ڈائریکٹریٹ آف الیکٹرانک میڈیااینڈپبلکیشنز ملکی تاریخ کے حوالے سے اہم قومی دنوں کے موقع پراس طرح نمائشوں کااہتمام کرتاہے اورملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کے چاروں صوبائی دارلحکومت میں بھی اس نوع کی نمائشوں کااہتمام کیاجارہاہے۔

 ہمارا قائد ہمارا پاکستان

مزید :

پشاورصفحہ آخر -