تنظیم تاجران اورصدر مردان چیمبرآف کامرس ظاہر شاہ کا دورہ تخت بھائی
شیرگڑھ (نامہ نگار) مرکزی تنظیم تاجران اور مردان چیمبراف کامرس کے صدرظاہر شاہ نے تخت بھائی کا دورہ کیا اور متاثرہ صراف لطیف زرگر کے دوکان پرگئے ان سے ملاقات کیا اس موقع پر حاجی محمد طارق خان اور وہاب یوسفی بھی موجود تھے انہوں نے نتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ متاثرہ تاجر سے چوری شدہ سونا برامد کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ عید الضحیٰ کے چھٹیوں کے دوران حاجی لطیف زرگر کی دوکان سے جو چوری ہو چکی ہے چوری شدہ سوناکی برامدگی اور چوری میں ملوث افراد کو گرفتاری کے لئے ڈی ائی جی مردان ڈی پی او سجاد خان اور تخت بھائی پولیس اپنی ذمہ داری اچھے طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ تاجروں کی جان و مال کی حفاظت کر حکومت وقت کی ذمہ داری ہیں اگر تاجر برادری کو جان و مال کی تحفظ نہ ہوں تو ملک کا پہیہ رک جائے گا انہوں نے کہا کہ اگر متاثرہ تاجر کی چوری میں انتظامیہ نے کوتاہی کی تو پھر تاجر برادری احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہو نگے
ظاہر شاہ