ڈیرہ‘ پولیس کی جانب سے سرچ  اینڈ سٹرائیک آپریشن‘ اسلحہ برآمد

  ڈیرہ‘ پولیس کی جانب سے سرچ  اینڈ سٹرائیک آپریشن‘ اسلحہ برآمد

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ) پہاڑ پور پولیس نے قاضی کھوکھر، بستی ملانہ، بستی حیدر آبادمیں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 2پستول، 1رائفل، 1ریوالور، 1بندوق اور 132کارتوس برآمد کر کے 7ملزمان گرفتار کرلئے، مکانات کی چیکنگ کے دوران ایک کرایہ دار کیخلاف متعلقہ تھانے میں رجسٹریشن نہ کرانے پر مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او دلاور بنگش کی ہدایت پر ایس ایچ او پہاڑ پور ذوالفقار علی نے پولیس نفری کے ہمراہ  قاضی کھوکھر، بستی ملانہ، بستی حیدر آبادمیں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران  2پستول، 1رائفل، 1ریوالور، 1بندوق اور 132کارتوس برآمد کر کے 7ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ اسی طرح مکانات کی چینکگ کے دوران کرایہ نامہ قانون کی خلاف ورزی اور مقامی تھانے میں رجسٹریشن نہ کرنے پر ایک کرایہ دار کیخلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا۔

سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

مزید :

پشاورصفحہ آخر -